پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے ملاقات میں بھی انہیں یہ مشورے دیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی کو ڈیموکریٹ بنانا مشکل ہے۔ موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی ڈسپلن میں توازن نہیں رہتا۔

میجر (ر) اقبال خٹک کے مطابق ایک سے زیادہ ہدایت کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں۔ 24نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے رہنماؤں کو اظہار وجوہ کے نوٹی فکیشنز بھی جاری کیے جاتے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی علیمہ خان

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 24 جون تک توسیع

سٹی42 : اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں26 نومبراحتجاج کےمقدمات کی سماعت  ہوئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی ۔

 جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےمقدمات کی سماعت نےکی،پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب ، علی بخاری،شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے، شیرافضل مروت کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی ۔

محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا

 عدالت نےتمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں24 جون تک توسیع کر دی۔

  عدالت نےعمر ایوب کو شاملِ تفتیش ہونے کی بھی ہدایت کی،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سیکرٹریٹ ، ترنول ، کوہسار ، شہزاد ٹاؤن اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 24 جون تک توسیع
  • علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟ عدالت کا فریقین سے جواب طلب
  • علیمہ خان کا نام ECL میں کیوں شامل کیا گیا؟ فریقین سے جواب طلب
  • علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب
  • محمد رضوان بہانے مت بنائیں، شاہد آفریدی کا مشورہ
  • استحکام پاکستان پارٹی کالاہورسمیت پنجاب بھرمیں پاورشوکرنےکافیصلہ
  • پاکستان بھارت کشیدگی؛ وزیراعظم شہباز میاں نواز شریف سے مشورہ لینے جاتی امرا چلے گئے
  • سینیٹ ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ
  • جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے سپہ سالار کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، قومی یکجہتی کانفرنس
  •   مسترد شدہ  مودی کا کشمیر میں متبادل حکومت کھڑی کرنے کیلئے کشمیریوں پر کریک ڈاؤن، ہزاروں گرفتار