واشنگٹن/نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کے سلسلے میں ان کے سخت موقف سے بھارت میں تشویش پیدا ہو گئی ہے نئی دہلی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا نظر آتا ہے.

(جاری ہے)

امریکی جریدے”بلومبرگ“ کی رپورٹ کے حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی نے امریکہ میں موجود غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو واپس لانے کے سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کر دیا ہے اس کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مطمئن کرنا اور کسی بھی ممکنہ تجارتی تنازع سے بچنا ہے تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے.

رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں نے 18000 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی شناخت کی ہے بلومبرگ نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملے پر بھارت اور امریکہ کے درمیان نجی طور پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے اسی لیے اسے ابھی عام نہیں کیا گیا ہے امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد سات سے آٹھ لاکھ تک بتائی جاتی ہے اور صدر ٹرمپ کی انتظامیہ غیر قانونی تارکین وطن کو واپس اپنے ملکوں میں بھیجنے کے لیے پرعزم ہے.

مبصرین کے مطابق اس معاملے پر امریکہ میں بحث شروع ہو گئی ہے جبکہ بیش تر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ اقدام ٹرمپ کے ”میک امریکہ گریٹ اگین“ کی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے دیگر ممالک کے مانند بھارت بھی ٹرمپ انتظامیہ کو خوش رکھنا چاہتا ہے اور اس کے لیے وہ پس پردہ گفت و شنید جاری رکھے ہوئے ہے بھارت کا خیال ہے کہ اس کے اس قدم کے عوض ٹرمپ انتظامیہ امریکہ میں قانونی طریقے سے قیام پذیر بھارتی شہریوں بالخصوص ایچ ون ویزا پر جانے والے طلبہ اور ہنر مند کارکنوں کا تحفظ کرے گی.

بھارتی نشریاتی ادارے ”این ڈی ٹی وی“ کے مطابق امیگریشن کے ایشو پر امریکہ کے ساتھ تعاون کا بھارت کا مقصد اس کے ساتھ مضبوط تعلقات کو برقرار رکھنا ہے جو کہ اس کے اقتصادی اور اسٹریٹجک مفادات کے لیے بہت اہم اور ضروری ہے یاد رہے کہ بھارت کی نریندر مودی حکومت تائیوان، سعودی عرب، جاپان اور اسرائیل سمیت متعدد ملکوں کے ساتھ مائیگریشن معاہدہ کرنے کے لیے متحرک ہے رپورٹ کے مطابق غیر ملکوں میں علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں نے بھی بھارت کو امیگریشن ایشو پر امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے پر مجبور کیا ہے بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے قبل ازیں ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ بھارت اور امریکہ غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں اس کا مقصد امریکہ میں قانونی طریقے سے نقل مکانی کی حوصلہ افزائی اور مواقع پیدا کرنا ہے امید ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہو جائیں گے.

امریکی ”کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن“ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں مجموعی طور پر جو غیر قانونی تارکین وطن ہیں ان میں بھارتی شہری زیادہ نہیں ہیں تین فیصد بھارتی شہری مالی سال 2024 میں غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے تھے عالمی امور کے تجزیہ کار کہتے ہیں کہ امریکن امیگریشن کونسل(اے آئی سی) کے مطابق غیر قانونی تارکینِ وطن کو امریکہ سے نکالنے کے لیے 30 ہزار نئے ایجنٹس اور اسٹاف کی ضرورت پڑے گی اور اس پر 315 ارب ڈالر سے لے کر ایک کھرب ڈالر تک کا خرچ ہو سکتا ہے ”وائس آف امریکہ “سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ براک اوباما اور جو بائیڈن کے اداور میں جتنے غیر قانونی تارکین وطن ملک سے نکالے گئے تھے ٹرمپ کے پہلے دور میں نکالے جانے والوں کی تعداد اس سے کم تھی ان کے خیال میں ایسے غیر قانونی تارکین وطن کی نشان دہی کی جا سکتی ہے جن پر کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کا الزام ہو وہ امریکن امیگریشن کونسل کے حوالے سے کہتے ہیں کہ جو غیر ملکی گزشتہ دس بیس سال سے وہاں رہ رہے ہیں ان کے پاس سوشل سیکیورٹی کارڈ اور سوشل سیکیورٹی نمبر موجود ہیں وہ ٹیکس دیتے ہیں اور طبی امداد بھی لیتے ہیں بہت سے ذاتی مکان یا کرائے کے مکان میں رہتے ہیں ایسے لوگوں کی شناخت آسان نہیں تاہم امریکہ میں کتنے بھارتی غیر قانونی طریقے سے رہ رہے ہیں اس کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا.

نئی دہلی کے جریدے’ ’ٹائمز آف انڈیا“ نے گزشتہ سال اکتوبر میں ”یو ایس کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن“ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ یکم اکتوبر 2023 سے 30 ستمبر 2024 تک میکسیکو اور کینیڈا کی طرف سے امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں 29 لاکھ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے 90 ہزار سے زائد بھارتی تھے امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 2022 کے بعد سے اب تک وہاں 220000 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن رہ رہے ہیں اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بھارتی غیر قانونی تارکین وطن میں 50 فیصد تعداد گجراتی شہریوں کی ہے رپورٹ کے مطابق ایسے بیشتر افراد کینیڈا اور میکسیکو کے راستے جانے کو ترجیح دیتے ہیں.

امریکی تھنک ٹینک ”پیو ریسرچ“ کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو اور سلواڈوران کے بعد امریکہ میں غیر دستاویزی بھارتی تارکین وطن تیسرا سب سے بڑا گروپ ہیں بائیڈن انتظامیہ نے 2024 میں 1500 بھارتی شہریوں کو واپس بھیجا تھا مبصرین کے مطابق سابق صدور جو بائیڈن، براک اوباما اور جارج بش کی نرم پالیسیوں کی وجہ سے بھی وہاں غیر قانونی تارکین وطن کی آمد میں اضافہ ہوا اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ ایسے لوگوں کی تعداد تمام غیر قانونی تارکین وطن کی نصف ہے عالمی امور کے تجزیہ کاروں کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو نکال باہر کرنے کے امریکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے یہ لوگ امریکی ورک فورس کا تین سے پانچ فیصد ہیں امریکی جی ڈی پی میں ان کا تعاون 4.2 سے 6.8 فی صد تک ہے غیر قانونی تارکین وطن کے علاوہ ایچ ون ویزا معاملے پر بھی بھارت میں تشویش پیدا ہو گئی ہے اپنے پہلے دورحکومت میں بھی ٹرمپ نے اس معاملے پر سخت پالیسی اپنائی تھی اس بار وہ اس قانون میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں واضح رہے کہ اس کا سب سے زیادہ فائدہ بھارتی طلبہ اٹھاتے ہیں سخت فیصلے کا ان پر منفی اثر پڑے گا.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غیر قانونی تارکین وطن کی بھارتی تارکین وطن رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کو کے حوالے سے امریکہ میں معاملے پر پر امریکہ امریکہ کے نئی دہلی رہے ہیں کے ساتھ کے لیے اور اس ہیں کہ تھا کہ

پڑھیں:

امریکی امیگریشن جج نے محمود خلیل کو تیسرے ملک بھیجنے کا حکم دے دیا

ایک امیگریشن جج نے پرو فلسطینی کارکن محمود خلیل کو امریکا سے الجزائر یا شام بھیجنے کا حکم دیا ہے، جس پر خلیل کے وکلا نے حکم کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وجوہات و قانونی دعوے

جج جیمی کامنز نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ خلیل نے گرین کارڈ کی درخواست میں جان بوجھ کر کچھ ضروری معلومات پوشیدہ رکھی تھیں، جس سے امیگریشن عمل میں دھوکہ ہوا۔

???? BREAKING: An immigration judge has just ordered Mahmoud Khalil, who led the Palestine riots at Columbia University, be deported to SYRIA or ALGERIA

Good riddance, loser!

This comes after it was found out Khalil LIED on his green card application. pic.twitter.com/gxBmGANipC

— Nick Sortor (@nicksortor) September 18, 2025

خلیل کے وکلاء کا موقف ہے کہ یہ اقدام ان کی بابت سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے اور ان کے اظہارِ رائے اور سیاسی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

اپیل اور عارضی تحفظ

خلیل کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے اندر قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے اور بتایا ہے کہ ایک وفاقی عدالت کا حکم ابھی بھی نافذ ہے جو انہیں فوری طور پر ملک سے نکالے جانے یا گرفتاری سے روکتا ہے، جب تک کہ ان کا سول حقوق کا کیس جاری ہے۔

ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امیگریشن عدالت کے فیصلے کو چیلنج کریں، اور وہ باضابطہ اپیل کی تیاری میں ہیں۔

ممکنہ نتائج اور ردعمل

اگر اپیل مسترد ہوئی تو محمود خلیل امریکا میں اپنے قانونی مستقل رہائشی (گرین کارڈ ہولڈر) کا درجہ کھو سکتے ہیں اور الجزائر یا شام کے حوالے سے انہیں روانہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا یا نہیں؟ واشنگٹن نے بتا دیا

خیال رہے کہ اس کیس نے آزاد رائے، اظہارِ رائے کی آزادی اور امیگریشن قوانین کے استعمال پر اٹھائے جانے والے تنقیدی سوالات کو جنم دیا ہے، خاص طور پر یہ کہ حکومت سیاسی مؤقف رکھنے والوں پر امتیازی کارروائیاں کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الجزائر امریکا امیگریشن قوانین فلسطین گرین کارڈ ہولڈر محمود خلیل مراکش

متعلقہ مضامین

  • امریکی امیگریشن جج نے محمود خلیل کو تیسرے ملک بھیجنے کا حکم دے دیا
  • لیبیا میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے 61 افراد جاں بحق
  • چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج مشکل سے حاصل ہوئے ہیں، چینی میڈیا
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا: مشاہد حسین
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام
  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، غیر قانونی گرفتاریاں اور ماورائے عدالت ہلاکتیں معمول بن گئیں
  • ایشیاءکپ میں ہاتھ ملانے کا تنازعہ،بھارتی کرکٹ بورڈکا بیان آگیا
  • چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق
  • امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کل نئی دہلی میں ہوں گے