ہمارے بالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مناف پٹیل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
دبئی کیپیٹلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کی ناقابل شکست دوڑ کو بریک لگادیئے اور دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اس جیت میں شاندار بالنگ کا بڑا کردار تھا جس میں دشمنتھا چمیرا اور ظاہر خان نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں اور وائپرز کو 139 رنز تک محدود کردیا۔سابق بھارتی کرکٹر مناف پٹیل اور دبئی کیپیٹلز کے معاون کوچ نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حالیہ کارکردگی میں معمولی کمی آئی تھی اور مسلسل 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا تاہم آج ہمارے بالرزنے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ۔ جب سے ہم نے بولنگ شروع کی اس وقت سے پچ ہمارے لئے سازگار تھی۔ پٹیل نے ٹیم کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے کھلاڑیوں کو کھل کر کھلینے کی مکمل مکمل آزادی دی ہے چاہے وہ رنز بنانے سے متعلق ہو یا اسٹرائیک سے بارے میں ہو۔ ہمیں اپنی بیٹنگ کی گہرائی پر اعتماد تھا، 3 قابل بلے باز اب بھی ریزرو میں ہیں۔ آج کی جیت صرف ان کا سلسلہ توڑنے کے لئے نہیں تھی۔ یہ ہمارے منصوبوں کو مکمل طور پر عملی شکل دینے سے متعلق بھی تھی۔ پٹیل نے ٹیم کے ٹیکٹیکل نقطہ نظر کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے بولنگ یونٹ کی کارکردگی نے ان کی حقیقی صلاحیتوں کو ظاہر کیا۔ کنڈیشنز ہمارے لئے سازگار تھیں اور پہلے بولنگ کا فیصلہ اس جیت کے لئے اہم ثابت ہوا۔ ٹیم نے ہمارے حالیہ ناکامیوں سے واپسی میں زبردست کردار کا مظاہرہ کیا۔دبئی کیپٹلز اتوار 26 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنے اگلے میچ میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ اس اہم فتح سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور کیپیٹلز کا مقصد ٹورنامنٹ کی درجہ بندی میں اضافہ کرنا اور پلے آف کی دوڑ میں اپنی پوزیشن کو محفوظ بنانا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پہلگام واقعہ؛ اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین
نیو یارک:مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والے پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی بڑھ گئی، جس پر اقوام متحدہ نے فریقین کو تحمل سے کام لینے کی تلقین کی ہے۔
نیویارک میں ایک بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم تاحال ان کا اسلام آباد یا نئی دہلی سے براہِ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کو متنبہ کیا کہ موجودہ کشیدہ فضا میں کسی بھی قسم کی غیر ذمے دارانہ کارروائی خطے کے امن کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل پرامن بات چیت سے حل کرنے چاہییں اور کسی بھی یکطرفہ قدم سے گریز کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی اپیل ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب بھارت نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد سخت اور یکطرفہ اقدامات اٹھاتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت دیگر اقدامات کا اعلان کیا۔
بھارت نے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ واہگہ بارڈر کی عارضی بندش، اسلام آباد میں موجود سفارتی عملے میں کمی سمیت دیگر اقدامات کیے۔