کنگنا رناوت کی متنازعہ فلم "ایمرجنسی"، جو سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی ہے، برطانیہ میں شدید مظاہروں کا سامنا کر رہی ہے۔ 

فلم کو سینسر بورڈ کی منظوری کے باوجود سکھ کمیونٹی کی مخالفت کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق، برطانیہ کے تین شہروں، بشمول برمنگھم، وولور ہیمپٹن، اور ویسٹ لندن کے کچھ حصوں (جیسا کہ ہونسلو اور فیلتھم)، میں سینما مالکان نے احتیاطاً فلم کی اسکریننگ منسوخ کر دی ہے۔

ایک تنظیم "شیرِ پنجاب" نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ معروف تھیٹر چین Vue نے ان سے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے اختتام پر فلم کی اسکریننگ روک دی گئی ہے۔ 

مزید برآں، سکھ پریس ایسوسی ایشن (Sikh PA) نے فلم پر سکھ نسل کشی کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے بیان دیا، "یہ فلم 1984 کے سکھ نسل کشی کے پس منظر میں اندرا گاندھی کے کردار کو متنازعہ انداز میں پیش کرتی ہے اور اسے سکھ مخالف پروپیگنڈا قرار دیا جا رہا ہے۔"

اگرچہ کنگنا رناوت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ان مسائل پر کوئی براہ راست ردعمل نہیں دیا، لیکن ماضی میں فلم کی ریلیز کے دوران پنجاب میں پیش آنے والی رکاوٹوں پر انہوں نے اسے اپنی کردار کشی کی سازش قرار دیا تھا۔

یہ سیاسی تاریخی تھرلر فلم 1970 کی دہائی کے پس منظر میں بنائی گئی ہے، جس میں کنگنا رناوت نے اندرا گاندھی کا کردار نبھایا ہے۔ فلم کو ان کی ہدایتکاری میں بنایا گیا اور یہ 17 جنوری کو ریلیز کی گئی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟

لاہور:

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا 11 واں اسپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے زیر اثر راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ کے اضافے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز الرٹ ہیں، مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور عالمی برادری سے مدد لینے کا مطالبہ
  • بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر نے کنگنا رناوت کو ’خراب سیاستدان‘ قرار دے دیا
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی مدد کررہے ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ
  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • غزہ: بھوکے اور پیاسے لوگوں کو اسرائیلی بمباری اور جبری انخلاء کا سامنا
  • عالمی سطح پر اسرائیل کو ذلت اور شرمندگی کا سامنا
  • اسرائیل کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا سامنا ہے .نیتن یاہو کا اعتراف
  • پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟
  • ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرکے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لینے کی دھمکی