بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی یا مسرت جمشید چیمہ؟ پی ٹی آئی میں نیا تنازع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ترجمان کون ہے؟ پارٹی میں نئے تنازعے نے جنم لے لیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سابق معاون خصوصی مشعال یوسف زئی کے مطابق عمران خان نے انہیں بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے، جبکہ مسرت جمشید کا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی اہلیہ کی کی ترجمانی کی ذمہ داری انہیں سونپی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی نے ہر صورت ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ترجمان مشعال یوسف زئی نے سب بتادیا
مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ مشعال یوسف زئی کو بشریٰ بی بی کے صرف لیگل معاملات دیکھنے کا کہا گیا ہے۔
اس حوالے سے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ پارٹی کی جانب سے کسی کو بھی بشریٰ بی بی کا ترجمان بنایا جا سکتا ہے، اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن سامنے آیا تو بات کروں گا۔
واضح رہے کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں مشعال یوسف زئی کا وکالت نامہ چیلنج کیا گیا، اور عدالت نے اس معاملے پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مشعال یوسف زئی نے کہاکہ میں کچھ لوگوں کے لیے تھریٹ بنی ہوئی ہوں، اپنے اور پرائے میرا جیل میں داخلہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی ترجمان میں تھی اور میں ہی رہوں گی، مسرت جمشید چیمہ کو کسی نے یہ ذمہ داری نہیں سونپی۔
یہ بھی پڑھیں مشعال یوسف زئی نئی فرح گوگی ہیں، عمران خان کی بہن بشریٰ بی بی کے خلاف سامنے آگئیں
صحافی نے جواب سوال کیاکہ آپ کے راستے میں کون روڑے اٹکا رہا ہے تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ باتیں پردے میں ہی رہنے دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بشریٰ بی بی پی ٹی آئی ترجمان دعویٰ عمران خان مسرت جمشید چیمہ مشعال یوسف زئی نیا تنازع وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی دعوی مسرت جمشید چیمہ مشعال یوسف زئی نیا تنازع وی نیوز مسرت جمشید چیمہ مشعال یوسف زئی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔