سونے کے کارروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانےو الا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران جیولری کی آڑ میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک چلانے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کھارادرگولڈ مارکیٹ میں واقع گولڈ شاپ پرکارروائی کی،جس کے دوران سونے کے کارروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئےکروڑوں روپے مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔
کارروائی کےدوران گرفتارملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، ملزم سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال ،1000کینیڈین ڈالرزکے علاوہ ایک کروڑ2لاکھ روپےبھی برآمد ہوئے۔
ملزم سےموبائل فون اوردیگرغیرملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کےحوالے سےحکام کو مطمئن نہ کرسکا، اس حوالےسےتفتیش کا آغازکردیاگیا ہے جبکہ نیٹ ورک میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنسی ایکسچینج
پڑھیں:
سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
ڈی پی او سوات محمد عمر نے کہا ہے کہ چالیار مدرسہ میں بچے پر مبینہ تشدد کے بعد موت کا واقعہ افسوسناک ہے، 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 2 کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ واقعے کے بعد پولیس نے چابک دستی سے کام کیا، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں چار ملزمان نامزد ہے، دو گرفتار ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے علاوہ مدرسے کے 9 افراد کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا ہے، مدرسہ غیر قانونی تھا جسے سیل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ مدرسہ کے 3 سو طلباء کو ہم نے اپنی تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کردیا ہے، یہ دلخراش واقعہ ہے کسی سیاسی دباو میں نہیں آئیں گے۔