پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ میں ترمیم مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
جنرل سیکرٹری قاضی طارق عزیز کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے سے موجود مذموم ایکٹ میں مزید ظالمانہ ترمیم کرکے آئین ِ پاکستان میں دیئے گئے بنیادی انسانی حقوق کی نفی کی ہے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس ایسے اقدامات کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گی اور کسی بھی صورت آزادی اظہار رائے کو دبانے کی اجازت نہیں دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ میں حالیہ ترامیم کو آزادی اظہار پر بد ترین قدغن قرار دیتے ہوئے بھرپور مذمت کی ہے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر میاں شاہد ندیم کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان ہر شہری کو بات کرنے کی آزادی دیتا ہے، مہذب معاشروں میں آوازیں دبانے کا طرزِ عمل ناقابل ِ برداشت تصور کیا جاتا ہے۔ جنرل سیکرٹری قاضی طارق عزیز کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے سے موجود مذموم ایکٹ میں مزید ظالمانہ ترمیم کرکے آئین ِ پاکستان میں دیئے گئے بنیادی انسانی حقوق کی نفی کی ہے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس ایسے اقدامات کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گی اور کسی بھی صورت آزادی اظہار رائے کو دبانے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس سلسلے میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے کل مورخہ 23 جنوری بروز جمعرات شام چھ بجے یونین آفس دیال سنگھ مینشن میں ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب یونین آف جرنلسٹس ایکٹ میں
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :