بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانی ہو جائیں ہوشیار! قونصلیٹ کی نئی ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں اور خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویزات پر تھائی لینڈ کا سفر کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں، جس میں کہا ہے کہ ای ویزا درخواست دینے والے مسافر اصل دستاویزات جمع کرائیں۔
تھائی قونصلیٹ نے تمام دستاویزات خاص طور پر ایئر لائن ٹکٹ اور ہوٹل کی اصل بکنگ ہونا لازمی قرار دی ہے۔قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ جانچ پڑتال میں جعلی دستاویز پائے جانے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، جعلی دستاویزات پر درخواست گزار اور ٹریول ایجنٹس کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمرہ زائرین جعل سازوں سے ہوشیار؛ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری
سٹی 42: وفاقی حکومت کاعمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام ،وزارت مذہبی امور نے رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔
عمرہ زائرین کورجسٹرڈ کمپنی کی تصدیق کر کے بکنگ کروانے کی ہدایت کی گئی ،وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
عمرہ زائرین بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی تصدیق کریں۔
وزارت مذہبی امور کا کہناہے کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے،زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی لیں۔
کمپنیوں سے ویزہ، ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا مکمل پیکیج بک کرایا جائے۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار