آتشزدگی کی افواہ پر ٹرین سے اترنے والے مسافروں کو دوسری ریل نے کچل ڈالا، 12 ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں آگ لگنے کی افواہ پر ٹرین سے اترنے والے مسافروں کو دوسری ٹرین نے کچل ڈال, نتیجے میں 12 افراد ہلاک 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے پچورا ریلوے اسٹیشن پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ پھیل گئی۔ اس افواہ کے بعد ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں نے جان بچانے کے لیے ٹرین سے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں۔ اس دوران سامنے سے آنے والی کرناٹک ایکسپریس نے 12 سے زائد لوگوں کو کچل دیا۔
پشپک ایکسپریس لکھنؤ سے ممبئی جا رہی تھی، اسی وقت منماڈ سے بھوساول جانے والی کرناٹک ایکسپریس دوسرے ٹریک سے گزر رہی تھی کہ واقعہ بدھ کی شام 5 بجے پیش آیا۔ ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے بعد ٹرین میں سوار مسافر خوفزدہ ہو گئے اور اپنی جان بچانے کے لیے ٹرین سے کودنے لگے، اسی دوران مسافروں نے زنجیر کھینچ لی اور ٹرین رک گئی۔
بھارتی ریلوے حکام کے مطابق پشپک ایکسپریس کے کچھ مسافر نیچے اترے اور سامنے سے آنے والی کرناٹک ایکسپریس سے ٹکرا گئے۔ اس دوران ایک ضلعی اہلکار نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم چھ افراد کی موت ہو گئی۔
اس دوران ٹرین سے چھلانگ لگانے کے بعد سامنے سے آنے والی کرناٹک ایکسپریس مسافروں کے اوپر چڑھ گئی۔ اس حادثے میں 8 سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 30 سے 40 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر ریلوے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: والے مسافروں
پڑھیں:
آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
ایک آسٹرین ڈیئر ڈیول نے خود کو آگ لگا کر کم وقت میں طویل فاصلے تک گاڑی کھینچ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
جوزف ٹوڈٹلنگ نامی شخص خود کو آگ لگا کر 56.42 سیکنڈ میں 100 میٹر تک گاڑی کھینچ کر یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے شخص بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ رواں برس جون کی 24 تاریخ کو ویانا میں انجام دیا تھا۔
کوشش مکمل ہونے کے بعد ان کی سپورٹ ٹیم نے تین فائر ایکسٹینگوئشرز کو استعمال کرتے ہوئے ان کے جسم کو جلنے سے بچایا۔
جوزف اس ریکارڈ سے پہلے بھی خود کو آگ لگا کر متعدد ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ ان ریکارڈز میں آکسیجن کے بغیر جسم کو طویل مدت تک آگ لگائے رکھنا (5 منٹ اور 41 سیکنڈ)، جسم کو آگ لگا کر کم وقت میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کرنے سمیت دیگر ریکارڈز شامل ہیں۔