Jang News:
2025-11-03@16:58:47 GMT
پشاور میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
پشاور کے علاقے متھڑا باڑا پل پولیس چوکی پر دستی بم حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آور چوکی پر بم پھینے کر فرار ہوگیا، جس کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناکہ بندیوں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہکار شہید، دو زخمی
پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔