کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت سمیتا افضال سید اور گھنور اسران نے کہا ہے کہ سائبر نائف دماغی کینسر کے علاوہ پروسٹیٹ کینسر کا 100 فیصد علاج فراہم کرتا ہے جبکہ منہ کے کینسر کے 35 فیصد کیسز یہاں رجسٹر ہو رہے ہیں اور اسپتال میں 570 نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں اور سات منزلہ میڈیکل ٹاور کی تعمیر منصوبے کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جناح اسپتال کے سائبر نائف ڈیپارٹمنٹ میں دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر سائبر نائف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود بھی موجود تھے۔ سندھ حکومت کی ترجمان اور پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی سمیتا افضال سید نے جناح اسپتال کے سائبر نائف سینٹر کا دورہ کیا۔ سمیتا افضال سید نے مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کے دوران سائبر نائف شعبہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال کے سائبر نائف سینٹر میں صوبہ بھر کے 45 فیصد مریض جبکہ دیگر صوبوں اور 14 سے زائد ممالک کے مریض بھی علاج کے لیے آتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، بے لگام ہیوی ٹریفک اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

کراچی:

 شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن دو نمبر میں پیش آیا، جہاں جلی ہوئی فیکٹری کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلر نے راہگیر کو کچل دیا۔

متوفی کی شناخت داؤد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔

دوسرا واقعہ سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیل سوار دو خواتین جاں بحق، بچوں سمیت 3 افراد زخمی

ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت محمد بلال اور شوکت علی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

تیسرا واقعہ نیشنل ہائی وے اسٹیل مل کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کی شناخت راشد ابڑو کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کابجٹ میں صوبوں کو اسپتالوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ
  • میرپورخاص: ڈی ایچ کیو اسپتال کی فارمیسی میں آتشزدگی، 2 کروڑ سے زائد کی ادویات موجود تھیں
  • کراچ:  ٹرین کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
  • کراچی میں سڑکوں پر موت کا رقص، ڈمپر کی ٹکر سے پروفیسر جاں بحق
  • ایک دن، ایک سانس اور ایک دل کی دھڑکن: کینسر میں مبتلا اداکارہ انجلین ملک کی جذباتی پوسٹ
  • پاکستان آئی ٹی میں امریکا کی نسبت 70 فیصد کم خرچ اور معیاری خدمات فراہم کررہا ہے، رضوان سعید شیخ
  • صدر زرداری کو علاج کیلئے دبئی جانے سے کیوں روکا گیا تھا؟ فرحت اللہ بابر کی کتاب میں انکشافات
  • صدر آصف علی زرداری کو علاج کیلئے دبئی جانے سے کیوں روکا گیا ؟اہم کتاب میں انکشاف
  • کراچی، بے لگام ہیوی ٹریفک اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • انجلین ملک کی 6 کیمو تھراپیز مکمل؛ مداحوں کے نام خصوصی ویڈیو پیغام