کراچی(رپورٹ:قاضی جاوید)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے ڈریجنگ کے ٹھیکے میں خریداری کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔موصولہ دستاویزات کے مطابق کے پی ٹی نے تکنیکی کمیٹی کے چینی کمپنی سے متعلق خدشات کے باوجود ڈریجنگ کا ٹھیکہ اسی کمپنی کو دینے کی سفارش کی۔وزیراعظم کے انسپکشن کمیشن کے چیئرمین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔چاررکنی کمیٹی میں سیکریٹری کابینہ ڈویڑن، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور انٹیلی جنس بیورو ڈویڑن کا نمائندہ شامل ہے۔کمیٹی کو ٹینڈرنگ کے عمل کے تکنیکی اور مالی جائزے میں کسی بھی انحراف، کوتاہی، یا خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔کمیٹی ارکان بولی دہندگان کو اہل یا نااہل قرار دینے کے جواز کا جائزہ لیں گے، ذمہ دار افراد یا محکموں کی نشاندہی کریں گے، اور مسائل کو حل کرنے اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے سفارشات پیش کریں گے۔ٹیکنیکل کمیٹی نے 4 بین الاقوامی کمپنیوں کی بولیوں کا جائزہ لیا اور پایا کہ چینی فرم کا سامان ٹائم لائنز اور معیار کے مطابق نہیں ہے۔اس کے علاوہ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس عمل کی شفافیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی رپورٹ شائع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔کے پی ٹی نے جواب دیا کہ چینی فرم کے ساتھ حتمی بات چیت تک رپورٹ کو روک دیا گیا تھا۔کے پی ٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ عدم تعمیل کرنے والے بولی دہندگان کو ٹھیکہ دینے سے منصوبے کی اہم ڈیڈ لائنز خطرے میں پڑ سکتی ہیں، جس سے مون سون سیزن کے دوران جہازوں کی نقل و حرکت خطرے میں پڑ جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے پی ٹی

پڑھیں:

وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا

وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام نشان پاکستان کے لیے تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم نے اپنا نام اس فہرست سے نکال دیا۔
آج ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول و عسکری شخصیات کو اعلی اعزازت سے نوازا۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کا نام نشان پاکستان کے لیے تجویز کیا تھا تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال کر باقی تمام ناموں کی منظوری دیدی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈیزل کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر تک کی کمی، پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ڈیزل کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر تک کی کمی، پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا،بلاول بھٹو زرداری امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ وزیراعظم سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات، اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت وزیر اعظم کا اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ، کام کی سست رفتار پر اظہار برہمی ضمنی الیکشن ، ن لیگ کا وزیر آباد سے وزیر اطلاعات کے بھائی بلال تارڑ لاہور سے رانا مشہود کو میدان میں اتارنے کا... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومت کا بڑا اقدام
  • کراچی: چنگچی رکشہ سے متعلق کمیٹی کی مدت ختم
  • وزیراعظم کی  نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
  • وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ’نشان پاکستان‘ لینے سے معذرت، انصار عباسی بھی دستبردار
  • پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں 2 ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کا انکشاف
  • پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری
  • وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
  • وزیراعظم نے گوادر میں بجلی اور پانی بحران کا نوٹس لے لیا
  • سندھ ہائیکورٹ؛ طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ 5ہفتوں میں طلب