عمران خان کے خلاف گواہی کے لیے بلیک میلنگ، ملک ریاض نے بھانڈا پھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا ہے کہ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہ فیصلہ ہے ، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا!سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40سال خون پسینہ ایک کرکے اللہ کے فضل سے بحریہ ٹاؤن بنایا، عالمی سطح کی پہلی ہاؤسنگ کا پاکستان میں آغاز ہوا، مجھے اللہ نے استقامت دی اور اپنے ممبرز سے کیے وعدے وفا کیے ۔انہوں نے کہا کہ ان گنت رکاوٹوں، سرکاری بیلک میلنگ نے بعض اوقات وعدوں کی تکمیل میں تعطل پیدا کیا، لیکن میرے رب نے ہمیشہ مجھے سرخرو کیا، سالوں کی بلیک میلنگ،جعلی مقدمے اور افسران کی لالچ کو عبور کیا، مگر ایک گواہی کی ضد کی وجہ سے بیرون ملک منتقل ہونا پڑا۔ملک ریاض نے کہا کہ مدتوں سے لوگوں کی خواہش تھی کہ پاکستان برانڈ کو ورلڈ کلاس برانڈ بنایا جائے ، اللہ تعالی نے مجھے اس کا سبب بھی بنایا، دبئی میں بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز کا آغاز ہو گیا ہے ، دبئی کی ترقی کا راز، ہز ہائی نس شیخ محمد بن راشد المکتوم کا وژن اور نیب جیسے ادارے کا نا ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کی بے سروپا پریس ریلیز دراصل بلیک میلنگ کا نیا مطالبہ ہے ، میں ضبط کرہا ہوں، لیکن دل میں ایک طوفان لیے بیٹھا ہوں، اگر یہ بند ٹوٹ گیا تو پھر سب کا بھرم ٹوٹ جائے گا، یہ مت بھولنا کہ پچھلے 25 سے 30 سال کے سب راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ملک ریاض نے نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن
پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن ’سی اسپرٹ‘ 21 اپریل کو شروع ہوا۔ میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اس آپریشن کا مقصد صومالی ساحل، خلیج عدن اور سوکوٹرا گیپ سے بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی کا مقابلہ کرنا ہے۔
مشترکہ آپریشنل سرگرمیوں میں بحری اثاثوں کی طرف سے انسداد بحری قزاقی کی مشقیں اور میری ٹائم پٹرول شامل ہیں جن میں جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس، پاکستان بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، جمہوریہ کوریا کی بحریہ، EUNAVFOR Ops ATALANTA کے تحت ہسپانوی آرماڈا، جبوتی بحریہ، جبوتی کوسٹ گارڈ، اور ترکیہ نیول فورسز شامل ہیں۔
علاقائی رابطہ مراکز JMICC ،CMF JMIC پاکستان، DCOC کینیا، RCOC Seychelles، RMIFC مڈغاسکر اور UKMTO دبئی میری ٹائم کمیونٹی کے ساتھ تازہ ترین معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر عمان اور میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر انڈین اوشین بھی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہم معلومات کے تبادلے میں مدد کر رہے ہیں۔