Jang News:
2025-07-25@00:34:18 GMT

کراچی: نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

کراچی: نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولہ کے والد کو خود فون کر کے قتل کا بتایا اور فرار ہو گیا۔

مقتولہ اور ملزم کی پسند کی شادی ہوئی تھی اور دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس اس کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

میاں بیوی پر مشتمل ڈکیت گروپ، غیرملکیوں کو کیسے لوٹتا تھا؟

ملیر سٹی پولیس نے معلومات کی بنیاد پر تھانہ کلفٹن کے حدود میں ڈکیتییوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کیا ہے جبکہ واردات میں ملوث بیوی بھی شریک جرم نکلی۔ ملیر سٹی پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن تھانے کی حدود میں گھریلو ڈکیتی کی واردات میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں گھروں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ملزم ملیر سٹی کے علاقے میں خفیہ طور پر روپوش تھا، جہاں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی بیوی وارداتوں میں ملوث ہوتی تھی، گرفتار ملزم کی بیوی گھروں میں ملازمہ کے طور پر کام حاصل کرتی، معلومات اکٹھی کرتی اور پھر ملزم کے ساتھ واردات انجام دیتی۔

ملزمان نے کلفٹن کے علاقے میں واقع ایک غیر ملکی شہری زو باؤ شینگ کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا کیش، زیورات اور قیمتی سامان لوٹا اور فرار ہوگئے تھے، متاثرہ غیر ملکی شہری زو باؤ شینگ کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیاض کے نام سے ہوئی، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کی بیوی حلیہ بدل کر وارداتیں کرتے اور بعد ازاں اندرون ملک فرار ہوجاتے۔ پولیس کی جانب سے دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں، اہم انکشافات
  • شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
  • ڈیگاری دہرے قتل کیس: مرکزی ملزم تاحال مفرور، مقتولہ کی والدہ 2 روزہ پولیس ریمانڈ پر
  • جاپان میں شوہر اپنی پوری تنخواہ بیوی کو کیوں دیتے ہیں؟ دلچسپ وجوہات جانیں
  • کراچی: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا
  • سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: بانجھ پن پر عورت کو نان و نفقہ سے محروم کرنا غیر قانونی قرار
  • میاں بیوی پر مشتمل ڈکیت گروپ، غیرملکیوں کو کیسے لوٹتا تھا؟
  • شوہر کے بدترین جنسی تشدد کا شکار ہونے والی بیوی زندگی کی بازی ہار گئی
  • کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
  • مقتولہ بانو کا شوہر اور والد قتل کے خلاف تھے، وہ احسان کی بلیک میلنگ کا شکار تھی: حامد میر کا انکشاف