بنچ کے پاس توہین عدالت کی سماعت کااختیار نہیں ،اٹارنی جنرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ توہین عدالت کیلئے موجودہ بنچ درست طور پر تشکیل نہیں دیا گیا، سپریم کورٹ رولز کے تحت توہین عدالت کا بنچ تشکیل دینے کیلئے چیف جسٹس فیصلہ کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت میں اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس بنچ کے پاس توہین عدالت کی سماعت کا اختیار نہیں ہے،یہ معاملہ دیوانی یافوجداری توہین کے دائرے میں آتا ہے،توہین عدالت کا پورا پروسیجر دیا گیا ہے جو چیف جسٹس کے اختیار میں آیا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کیا کمیٹی نے ایک چلتے ہوئے کیس کو واپس لیکر ٹھیک کیا ہے؟احسن بھون نے کہا کہ کمیٹی نے بنچ سے کیس واپس لیکر ٹھیک کیا، فل کورٹ جوڈیشل آرڈر سے نہیں بن سکتی۔
ججز کمیٹی کو توہین عدالت کا نوٹس دے سکتے ہیں لیکن نہیں دیں گے،جسٹس منصور علی شاہ کے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس میں ریمارکس
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: توہین عدالت
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔