توشہ خانہ ٹو: ڈائریکٹر نیب کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جرح مکمل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
راولپنڈی:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف قائم توشہ خانہ ٹو کیس میں ڈائریکٹر نیب قیصر محمود کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کرلی، سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔
سماعت کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذوالفقار عباس نقوی، وکیل صفائی سلمان صفدر، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور نورین خان، بشریٰ بی بی کی بیٹی مہر النساء احمد، پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔
ایف آئی اے کے گواہ محمد فہیم، محمد احسان، عمر صدیق اور رابعہ صمد بھی عدالت پہنچے۔
سماعت کے دوران ڈائریکٹر نیب قیصر محمود کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔
ایف آئی اے کے گواہ قیصر محمود پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل آئندہ سماعت پر جرح کریں گے، مقدمہ میں مجموعی طور پر 7 گواہان کی شہادت قلم بند کی جا چکی ہے، مقدمہ میں مجموعی طور پر پانچ گواہان کے بیانات پر وکلائے صفائی کی جرح مکمل ہوگئی اور چھٹے پر بشری بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منگل 28 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بی بی کے وکیل توشہ خانہ
پڑھیں:
آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
آڈیو لیک کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے، مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بنچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی ہے۔
کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیک کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا، یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔