اروشی روٹیلا کی وائرل باتھ روم ویڈیو، اداکارہ نے حیران کن انکشاف کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
مشہور اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں اپنی وائرل باتھ روم ویڈیو کے بارے میں وضاحت دی ہے، جس نے 2024 میں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔
اروشی نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کی فلم 'گھسپیٹیا' کا ایک سین تھا اور اسے پروڈیوسرز کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔
بالی وڈ ببل کے ساتھ ایک انٹرویو میں اُروشی نے بتایا، "پروڈیوسرز مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہیں کچھ قرضوں کی وجہ سے اپنی زمین تک بیچنی پڑی تھی۔ وہ سڑک پر آنے کے قریب تھے۔ اس صورتحال میں انہوں نے ہماری ٹیم سے اجازت طلب کی کہ آیا اس سین کو پہلے وائرل کیا جا سکتا ہے۔"
اروشی نے مزید کہا، "یہ فلم کا ہی ایک سین تھا، اور اس میں کوئی خاص بات نہیں تھی۔ پروڈیوسرز نے ہم سے درخواست کی کہ اس سین کو پہلے لیک کر کے فلم کی تشہیر کی جا سکے۔ یہ ایک طرح سے لڑکیوں کے لیے بھی وارننگ تھی کہ وہ محتاط رہیں۔"
واضح رہے کہ اداکارہ نے بالی وڈ میں فلم 'سنگھ صاحب دی گریٹ' سے قدم رکھا اور وقت کے ساتھ کئی مشہور فلموں جیسے 'ہیٹ اسٹوری 4'، 'سانم رے'، 'کابل' اور 'پاگلپنتی' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی آنے والی فلم 'ڈاکو مہاراج' بھی شائقین میں کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لڑکوں کا رنگ گہرا ہی پسند ہے، آر جے مہوش اور چہل کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سرگرم
بھارتی آر جے مہوش کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے ان کی یوزویندر چہل کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کو ہوا دے دی ہے۔
آر جے مہوش اپنی ایک نئی ویڈیو کی وجہ سے ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں جس میں وہ مردوں کے رنگ پر دلچسپ تبصرہ کرتی نظر آئیں۔ مہوش، جن کا نام حال ہی میں کرکٹر یوزویندر چہل کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، نے اپنی ویڈیو میں کہا، ’گورے لڑکے بھی اچھے لگتے ہیں، لیکن سانولے لڑکوں میں ادرک والی چائے جیسی بات ہے۔ چائے ویسے بھی مزے دار ہوتی ہے، لیکن تھوڑی سی ادرک ہو جائے تو پھر واہ واہ۔‘
مہوش نے مزید کہا، ’ہماری دادی ایسے لڑکوں کو گندمی رنگ والے نمکین چہرے کہتی تھیں۔ اب سمجھ آیا، دادی۔ ہم ہندوستانی لڑکیوں کو اپنی چائے اور لڑکوں کا رنگ تھوڑا گہرا ہی پسند آتا ہے۔ سانولے لڑکوں کو جا کے بتا دو کہ میں objectify نہیں کر رہی، لیکن تم ساڈی دال میں تڑکا ہو۔‘
View this post on InstagramA post shared by Mahvash (@rj.mahvash)
انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں پنجابی میں لکھا، ’کالے دے لباس دی شوقین اے کُڑی، پاس پاس آئے تیرے کالے رنگ توں۔‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ چہل نے بھی آر جے مہوش کے اس پوسٹ کو لائک کیا، جس سے ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔
یاد رہے کہ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی شادی دسمبر 2020 میں ہوئی تھی، تاہم فروری 2025 میں دونوں کو باندرہ فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا جہاں انہوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کی درخواست دی۔ عدالتی فیصلے کے بعد، دونوں کی باقاعدہ طلاق 20 مارچ 2025 کو ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق چہل نے ڈاناشری کو 4.75 کروڑ روپے بطور المعونیہ ادا کیے۔