پاکستان میں شعبان کے چاند سے متعلق پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے سے متعلق پیش گوئی کر دی۔کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کے چاند کی پیدائش 29 جنوری کی شام 5بجکر 36منٹ پر ہو گی اور چاند 30 جنوری بروز جمعرات کو نظر آنے کا امکان ہے۔چاند دیکھنے کے دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنےکا امکان ہے۔ڈیٹا سینیٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہو گی اور چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57منٹ تک رہنےکا امکان ہے۔
واضح رہے کہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ، امن و امان کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروسز 24 گھنٹوں کیلیے بند
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل فون ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کیلیے بند کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے امن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کو بند کر دیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے باعث موبائل فون ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔ موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک بند رکھی جائے گی۔ دوسری جانب ڈیٹا سروس بند ہونے سے عوام الناس کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ طلباء، کاروباری شخصیات اور مختلف آن لائن شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دوسری سوشل میڈیا پر تھریٹ الرٹ سے متعل بھی افواہیں زیر گردش ہیں، تاہم محکمہ داخلہ نے سرکاری طور پر کسی خطرے سے متعلق اعلامیہ جاری نہیں کیا ہے۔