دیپیکا، رنویر، شاہد کی فلم ’پدماوت‘ دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنے گی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سنجے لیلا بھنسالی کی شاہکار فلم ’پدماوت‘ اپنی ساتویں سالگرہ کے موقع پر 6 فروری کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔
اس فلم میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اور یہ بھارتی سینما کی سب سے شاندار اور کامیاب فلموں میں شامل ہے۔
پہلے خبریں سامنے آئیں کہ فلم 24 جنوری کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی، لیکن تازہ اعلان کے مطابق فلم اب 6 فروری 2025 کو بڑے پردے پر دوبارہ پیش کی جائے گی۔
اس بات کی تصدیق فلم کے میکرز نے سوشل میڈیا پر کی، جہاں انہوں نے اعلان کیا، ’’یہ شاہکار اب ایک نئی تاریخ کے ساتھ - 6 فروری 2025 کو دوبارہ ریلیز ہو رہا ہے! بڑے پردے پر اس تاریخی داستان کو دوبارہ جئیں۔‘‘
’پدماوت‘ کی کہانی ملک محمد جائسی کی مشہور نظم ’پدماوت‘ پر مبنی ہے، جو رانی پدماوتی کی غیر معمولی خوبصورتی اور بے مثال حوصلے کی داستان سناتی ہے۔
فلم میں دیپیکا پڈوکون نے رانی پدماوتی، رنویر سنگھ نے علاؤالدین خلجی، اور شاہد کپور نے راجہ رتن سنگھ کا کردار نبھایا۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے اپنی شاندار کہانی، عمدہ سینماٹوگرافی، اور اعلیٰ پروڈکشن کے باعث شائقین کے دل جیت لیے تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو دوبارہ
پڑھیں:
اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔
ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘
خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔