بڑے کسانوں کو مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پنجاب حکومت کی جانب سے ساڑھے 12 سے 50 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
چھوٹے کسانوں کے بعد بڑے زمینداروں کی باری آگئی ہے جنہیں پنجاب حکومت نے مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق 34 ہزار سے زائد کسانوں نے درخواستیں محکمہ زراعت کو جمع کروا دیں ۔
3 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز فراہم کرنے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ کوارسال کی گئی ہے اور ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو 1 ہزار لینڈلیولرز مفت دیے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق 25 سے 50 ایکڑ پر گندم اگانے والوں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹرز دیے جائیں گے۔
پنجاب میں 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر 2 کروڑ 11 لاکھ 7 ہزار ٹن گندم کی پیداوار کا ٹارگٹ ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دریائے چناب اور سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
ویب ڈیسک: دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 503 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 58 ہزار 503 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 59 ہزار 753 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 753 کیوسک ہے۔
اس کے علاوہ تونسہ بیراج پر آمد 3 لاکھ 11 ہزار 896 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 396 کیوسک ریکارڈ ہوا جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 45 ہزار 474 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 12 ہزار 781 کیوسک ہے۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
ایف ایف ڈی کے مطابق تمام مقامات پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، تاہم اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے، متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔