پیکا ترمیمی ایکٹ کی منظوری پر پی ایف یو جے کا احتجاجی تحریک شروع کرنیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پی ایف یو جے کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں کو بل پیش کرنے سے قبل مسودے پر مشاورت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کی منظوری پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ کل مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ افضل بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اچانک بل لا کر منظور کروایا، صحافیوں سے وعدہ خلافی کی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر نے کہا صحافتی تنظیموں کو بل پیش کرنے سے قبل مسودے پر مشاورت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لاہور: اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج
—فائل فوٹولاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔
پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے فریقین سے 1 ماہ میں جواب طلب کر لیا ہے۔