BANGKOK:

نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین کی سربراہی میں این ڈی ایم اے پاکستان کے وفد نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ریجنل کنسلٹیٹیو کمیٹی (آر سی سی) کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کے اقدامات سے فورم کو آگاہ کیا۔

این ڈی ایم اے سے جاری اعلامیے کے مطابق بنکاک میں آر سی سی کا دو روزہ اجلاس 23 سے 24 جنوری تک تھائی لیںڈ کی حکومت اور ایشین ڈیزاسٹر پرپیئرڈینس سینٹر (اے ڈی پی سی) کی میزبانی میں ہو رہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آر سی سی علاقائی فورم ہے جس کا مقصد ایشیا اور پیسفک ریجن میں آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات میں کمی کے لیے مشاورت اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

آر سی سی اجلاس میں رواں برس کا عنوان ‘مؤثر ترقیاتی اہداف کے لیے پائیدار پیش بندی اقدامات’ رکھا گیا ہے، جو این ڈی ایم اے پاکستان کے جدید ٹیکنالوجی اور نقصانات کم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کے ذریعے بروقت آفات کی پیش بندی کے طریقہ کار سے انتہائی ہم آہنگ ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مالی میکنزم اور سرمایہ کاری-موسمیاتی تبدیلی، مؤثر دفاع کے لیے سرمایہ، ڈیزاسٹر رسک فنانس پر منعقدہ ٹیکنیکل سیشن میں کلیدی اسپیکر کی حیثیت سے شرکت کی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے اپنے خطاب میں ایشیا پیسفک اور پاکستان میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، خراب موسم، خطے میں سوشیو اکنامک ترقی کے لیے خطرات کا باعث بننے والے پانی سے متعلق بحران سمیت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے ڈی آر آر اور سی سی اے کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے والے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے لیے درکار مالی وسائل کی فراہمی کے لیے مناسب مالی میکنیزم تیار کرنے پر زور دیا۔

این ڈی ایم اے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو نمایاں کرتے ہوئے انہوں نے اسٹیٹ آف دی آرٹ اے آئی سے لیس نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر (نیوس)، دیگر ممالک کے ساتھ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہونے والے اشتراک، عالمی فنڈز تک رسائی کے لیے محکمہ جاری ترجیحات یکجا کرنے اور پاکستان میں ڈیزاسٹر اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پیش بندی اقدامات کی اپروچ کے استعمال  کے ذریعے نمٹنے کی اپنی صلاحیت اور موافقت کی قابلیت سے کیے جانے والے کاموں پر روشنی ڈالی۔

آر سی سی کے اہم فورم کا قیام 2000 میں عمل میں لایا گیا تھا اور اب اے ڈی پی سی کے چارٹر کے تحت بنیادی جز بن  گیا ہے جو ایشیا اور پیسفک میں ڈیزاسٹر اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا ازالہ کرنے کے لیے علاقائی مشاورت اور اشتراک کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

 پاکستان کے زرعی شعبے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں: آسٹریلین ہائی کمشنر

 فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کے زرعی شعبے، غذائی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کے لئے کوشاں ہے تاکہ مختلف چیلنجز سے نبردآزما ہوتے ہوئے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے دورے کے دورن وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈینز، ڈائریکٹرز اور آسٹریلوی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کرنے والے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کے دورن کیا۔ آسٹریلیا 40 سال سے پاکستان میں زراعت کے شعبے میں کام کر رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں زراعت کو متاثر کر رہی ہیں جس کا سامنا کرنے کے لئے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنسدانوں کا آسٹریلیا کے ساتھ تعاون، زرعی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ زراعت، لائیوسٹاک اور پانی کے انتظام میں مہارت کی وجہ سے آسٹریلیا پاکستان کے لیے ایک اہم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ شراکت کار کے طور پر کام کر رہا ہے۔ آسٹریلیا مرکز برائے بین الاقوامی زرعی تحقیق کے زیراہتمام پاکستان میں مختلف منصوبہ جات پر کام جاری ہے جس سے زرعی خوشحالی ممکن ہو گی۔ پاکستان میں زیر زمین پانی میں بتدریج کمی اور اس کا معیار خراب ہو رہا ہے جو کہ ایک چیلنج ہے۔ سولر پمپس کے بعد زیر زمین پانی کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  پاکستان کے زرعی شعبے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں: آسٹریلین ہائی کمشنر
  • پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے زرعی ریلیف پیکیج کی منظوری کا مطالبہ
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کر دی
  • پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کردی
  • سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے، وزیر بلدیات سندھ
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
  • قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں