مذاکرات ختم کرنا افسوسناک، پی ٹی آئی فیصلے پر نظر ثانی کرے، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے راہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کیا ہے، آج چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر افسوس ہوا، پی ٹی آئی والوں کو کہتے ہیں کچھ دن ٹھہر جائیں، پی ٹی آئی کو آنے اور جانے کی بھی جلدی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر سنجیدگی سے مشاورت جاری ہے، مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوسناک ہے، پی ٹی آئی فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کیا ہے، آج بیرسٹر گوہر کے بیان پر افسوس ہوا، پی ٹی آئی والوں کو کہتے ہیں کچھ دن ٹھہر جائیں، پی ٹی آئی کو آنے اور جانے کی بھی جلدی ہے۔ راہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے تحریری مطالبات دینے میں 42 روز لگائے ہیں۔ اپوزیشن نے ہم سے 7 روز میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، 5 دن مزید انتظار نہ کرنے کی لاجک سمجھ نہیں آئی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر، عمر ایوب مذاکرات سے انکار نہ کریں، سیاست میں بات چیت کے ذریعے مسائل حل ہوتے ہیں، تحریک انصاف اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ بانی کے ٹویٹس کے باوجود ہم نے مذاکرات جاری رکھے، ہماری کمیٹی آج بھی قائم ہے، مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوس ناک ہے۔ ہمارے خیال میں 7 ورکنگ دن 28 جنوری کو مکمل ہو رہے ہیں، اس ڈیڈلائن سے پہلے کام مکمل کر لیں گے، ہم 28 جنوری کی تاریخ سپیکر کو دے چکے ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ وہ کیوں 5 دن انتظار نہیں کر سکتے، آج پی ٹی آئی والے غیر رسمی طور پر بھی بیٹھ سکتے تھے، ہم نے کب کہا ہے کہ کمیشن نہیں بن رہا، ہم کمیشن کے حوالے سے ہی غور کر رہے ہیں۔ راہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ انہیں کیسے پتا چلا کہ کمیشن نہیں بن رہا، ہم تو مذاکرات کے عمل کی کامیابی کی طرف جا رہے تھے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو ہمارا جواب تو سننا چاہئے تھا، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ہٹ کر رائے بنا سکتے ہیں تو بنالیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جیل اتھارٹی سے بات جاری ہے، آج یا کل بانی سے ملاقات ہو جائے گی، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو جواب دینا چاہئے، ہم نے 7 دن کے اندر پی ٹی آئی کو جواب دینا ہے، پی ٹی آئی کو اگر 7 دن پر اعتراض تھا تو اسی دن مذاکرات میں بتا دیتے۔ اس موقع پر صحافی نے عرفان صدیقی سے سوال کی کہ کیا آج رات 12 بجے تک جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے۔؟ جس پر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نہیں بن سکتا، پی ٹی آئی کے انکار کے بعد ہماری کمیٹی بیٹھے گی، ہمارا لائحہ عمل کیا ہوگا کل کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کو مسلم لیگ
پڑھیں:
افسوسناک خبر، جے یو آئی کے سینئر رہنما پر قاتلانہ حملہ، جان کی بازی ہار گئے
ویب ڈیسک:چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ نزد حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔