چمپئینز ٹرافی سے قبل اختلافات، شامی کی فٹنس پر بھی سوالیہ نشان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ممبئی(اسپورٹس ڈیسک )بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انجری کے بعد آئی سی سی چمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد شامی کو ایک مرتبہ پھر انجری نے گھیر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو میچ کے آغاز سے چند لمحات قبل محمد شامی کے نہ کھیلنے سے متعلق علم ہوا۔پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا جہاں بھارت نے کامیابی سمیٹی تاہم محمد شامی میچ میں ٹخنے کی انجری سے نجات نہ پانے کی وجہ سے پلئینگ الیون میں جگہ نہ بناسکے۔ بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف تین اسپنرز کیساتھ اٹیک کیا جبکہ ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے فاسٹ بولنگ کی کمان سنبھالی۔محمد شامی کی فٹنس کو دیکھنے کے بعد کئی سابق کرکٹرز نے انکو چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سابق کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ محمد شامی کھیل نہیں رہے ہیں، وہ آج کے دن تک 100 فیصد فٹ نہیں ہیں جبکہ انگلینڈ نے میدان پر 4 فاسٹ بولرز کو میدان پر اتارا تھا۔ پیوش چاولہ نے محمد شامی کی عدم موجودگی کے بارے میں کہا کہ فاسٹ بولر رن اپ میں لنگڑا رہے تھے، وہ میگا ایونٹ میں کیسے پرفارم کریں گے سمجھ سے باہر ہے!، اگر وہ اہم میچز سے قبل فٹ نہ ہوئے تو بھارت کو بڑ دھچکا لگ سکتا ہے۔ادھر ٹیم میجمنٹ کا کہنا ہے کہ محمد شامی سیریز کے دیگر میچز میں بولنگ کروائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
لاہور(نیوز ڈیسک)پی ایس ایل 10 کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔
کراچی کنگز نے اپنے ہوم گراونڈ پرپہلے مرحلہ کے آخری میچ میں فتح کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کرلی، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ مسلسل پانچوں میچز جیت کر10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
لیگ کے 11 ویں میچ کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز 4 میچز میں دو کامیابیوں اورایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
پشاور زلمی 4 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر 3 میچز میں ایک ایک جیت کے ساتھ بالترتیب چوتھےاور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ملتان سلطانز5 میچز میں سے ایک جیت کر چھٹے نمبر پر ہے۔
سعودی عرب میں جرائم پر مزید 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ