Jasarat News:
2025-08-01@11:53:50 GMT

اسلام آباد میں صحافیوں کی ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کی اپیل پر صحافیوں نے ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے اور پارلیمنٹ کے اجلاسوں کی کوریج کے علاوہ حکومتی عہدیداروں کی پریس کانفرنس کا بھی علامتی بائیکاٹ کیا جائے گا‘ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کی اپیل پر اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس یہاں ہوا‘ اور اجلاس کی صدارت محسن خان جنجوعہ نے کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یونین آف جرنلسٹس

پڑھیں:

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم

فائل فوٹو

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار رکھا ہے۔

عدالت نے پولیس کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور ان کے وارنٹِ گرفتاری بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وارنٹِ گرفتاری پر عمل کرے، اگر پشاور ہائیکورٹ کا کوئی حکم ہے تو اس پر عمل کریں۔

انسداد دِہشتگردی عدالت نے وکلاء کی استدعا پر مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان: سابق وفاقی وزیرسید تنویرالحسن گیلانی انتقال کرگئے
  • مقبوضہ کشمیر, حریت کانفرنس نے 5 اگست کو ہڑتال کی کال دیدی
  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم
  • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس، اسلام آباد کی ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی
  • سابق وفاقی وزیرسید تنویرالحسن گیلانی انتقال کرگئے
  • پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائیگا
  • اسلام آباد میں ’’گدھے کے گوشت‘‘ کی فروخت، سوشل میڈیا پر طوفان
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • پی ٹی آئی کا 5 اگست کو احتجاج، مشاورتی اجلاس پشاور میں طلب