آٹومیشن کے باعث بہت سی ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آٹومیشن کے باعث بہت سی ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چوتھی سندھ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شوکیس کی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے کہا کہ آٹو میشن کے باعث وزیراعلیٰ اور وائس چانسلرز کی بھی ضرورت نہیں رہے گی، نوجوانوں کو آگے بڑھانے کیلئے ہم سب کو سوچنا ہوگا۔
سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا، کہا کہ آپ سندھ کی جامعات کیلئے بجٹ دیتے نہیں ہیں آپ کا تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ان پروجیکٹس سے ہماری توانائی اورمعیشت میں بہتری آئے گی، باہر جانے کیلئے سوفٹ ویئر سیکھنا ضروری ہوتا تھا، اب معاملہ بہت بدل گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گوگل اور مائیکروسافٹ کو بھارتیوں کو ملازمتیں دینے سے منع کر دیا گیا
واشنگٹن میں ٹرمپ نے کہا کہ بڑی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی آزادی کا فائدہ اٹھا کر بھارت میں ورکرز بھرتی کرتی ہیں، چین میں فیکٹریاں لگاتی ہیں اور منافع آئرلینڈ میں چھپاتی ہیں، یہ کھیل اب ختم ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور زوردار جھٹکا دے دیا ہے۔ واشنگٹن میں منعقدہ اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل اور مائیکروسافٹ کو سخت تنبیہ کی کہ وہ بیرونِ ملک، خاص طور پر بھارتیوں کو ملازمتیں دینا بند کریں اور امریکی شہریوں کو روزگار دیں۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں ٹیکنالوجی کی دنیا کے گلوبلسٹ مائنڈسیٹ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ بڑی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی آزادی کا فائدہ اٹھا کر بھارت میں ورکرز بھرتی کرتی ہیں، چین میں فیکٹریاں لگاتی ہیں اور منافع آئرلینڈ میں چھپاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھیل اب ختم ہو چکا ہے، صدر ٹرمپ کے تحت ایسی پالیسیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا میں تیار کردہ ٹیکنالوجی کو امریکا کے لیے ہونا چاہیے، نہ کہ بھارتی آئی ٹی مافیا کے مفاد کے لیے۔ انہوں نے ٹیک کمپنیوں سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکا کو اولین ترجیح دیں، یہ ہمارا واحد مطالبہ ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے گئے نئے ایگزیکٹو آرڈرز کے تحت نہ صرف امریکی ساختہ اے آئی ٹولز کو عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنایا جائے گا بلکہ اُن تمام کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگیں گی جو وفاقی فنڈنگ لے کر سیاسی نظریات پر مبنی ووک اے آئی بناتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے تنوع اور شمولیت کے نام پر امریکی ترقی کو روکنے کی کوشش کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ کوئی مصنوعی ذہانت نہیں، یہ ایک ذہانت کا کمال ہے۔