کراچی:

شہر قائد میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد موسم پھر بدل گیا جب کہ  درجہ حرارت  کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے۔
 

مغربی سسٹم کے اثرات کے تحت کراچی کا موسم ایک بار پھر بدل رہا ہے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کے سبب شہر کے درجہ حرارت میں دوبارہ کمی ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 3.

6 ڈگری کمی سے 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں آئندہ چندروز تک برقرار رہنے والے سرد موسم کے دوران پارہ سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جمعہ 24 جنوری سے کراچی میں شمال مشرقی سمت کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے سبب درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہوائیں چلنے

پڑھیں:

ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان

لاہور، کراچی (نیوز ڈیسک) ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز جیکب آباد 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین علاقہ رہا، جبکہ لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپور خاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت لاہور بھی گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • سورج بھی آگ برسانے لگا، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
  • بلوچستان، موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی
  • 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • کراچی : شدید گرمی کی لہر ختم، کل سے سندھ کے دیگر شہروں میں گرمی بڑھنے کا امکان
  • کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
  • ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ختم ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی
  • کوئٹہ میں کبھی گرمی کبھی سردی، بیماریاں پھیلنے سمیت باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ