اقتدار کے دوام کیلیے جعلی حکومت نے آزادیٔ صحافت کو بھی نگل لیا، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اقتدار کے دوام کے لیے جعلی حکومت نے آزادیٔ صحافت کو بھی نگل لیا ہے۔
قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادیِ صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پشاور: یہ درحقیقت ’’ڈیجیٹل نیشن برباد پاکستان بل‘‘ ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے کالے قوانین کے ذریعے ذرائع ابلاغ کی آزادی سلب کر لی ہے۔ ان ترامیم کا مقصد اپنے سیاہ کارناموں کو میڈیا سے چھپانا ہے۔ جعلی حکومت نے 26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر بھی وار کیا اور اب پیکا ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے آزادیِ صحافت کو بھی سلب کر لیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اقتدار کے دوام کے لیے جعلی حکومت نے آزادیِ صحافت کو بھی نگل لیا ہے۔ ہم اس کالے قانون کے خلاف صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ جعلی حکومت میں کوئی بھی ایسا ادارہ نہیں بچا جسے تباہ نہ کیا گیا ہو۔ ایسی سخت پابندیاں بدترین آمریت میں بھی نہیں دیکھی گئیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جعلی حکومت نے ا زادی اقتدار کے دوام بیرسٹر سیف نے کہا

پڑھیں:

عالمی برادری جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوان کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لے، مشعال ملک

اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جعلی مقابلوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا بھارتی حکومت کی حکمت عملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور سینئر کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلے میں 21سالہ محمد پرویز کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کا خون بہا کر علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی کھلاڑی ہو یا ڈاکٹر یا کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والا کشمیری، ہر ایک کو بھارتی مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فورسز دہشت گردی کے نام پر اندھا دھند طریقے سے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوان کے قتل کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مقابلوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا بھارتی حکومت کی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے قاتلوں کو سزا دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کھلاڑی، طالبعلم یا عام شہری کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی برادری جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوان کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لے، مشعال ملک
  • امام صحافت مجید نظامی کی برسی منائی گئی، دعائیہ تقریبات
  • حکومت چلانے کیلیے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل
  • چانسلر/گورنر سندھ کی وائس چانسلرز سے ملاقات، "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت
  • آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی آج منائی جارہی ہے۔
  • امام صحافت مجید نظامی کی برسی آج منائی جائے گی
  • بھارت: جعلی سفارتخانے کے کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
  • مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی، بھارتی ریاست کی بوکھلاہٹ آشکار
  • حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن
  • وزیراعظم شہباز شریف کا14  اگست یوم آزادی پر ای بائیک سکیم کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان