کراچی سے لڑکی کے لاپتا ہونے کا ڈراپ سین، چوکیدار سے متعلق بیان بھی سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی:
گلشن اقبال کے علاقے سے 17 جنوری کو مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی لڑکی کو پولیس نے نوشہرو فیروز سے بازیاب کروا لیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے گلشن اقبال بلاک 5 سے 17 جنوری 2025 کو مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی لڑکی کو اندرون سندھ نوشہرو فیروز سے بازیاب کروا لیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 22/2025 گلشن اقبال تھانے میں مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کروایا گیا تھا، 17 سالہ زہرہ بتول کی تلاش کے لیے اسپیشل ٹیم بنائی گئی تھی۔
پولیس کی ٹیم لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر ہفتے کی صبح نوشہرو فیروز پہنچی تھی جہاں لڑکی کو بازیاب کروا لیا گیا اور لڑکی کو ہمراہ لے کر کراچی پہنچ گئی۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا تھا کہ چوکیدار سے پسند کی شادی کے لیے لڑکی اپنی مرضی سے گئی تھی، لڑکی کی ولدہ نے ایف آئی آر میں بھی اپنے پڑوسی کے سیکیورٹی گارڈ پر شک ظاہر کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گلشن اقبال لڑکی کو
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل سے متعلق اعداد وشمار سامنے آگئے
پشاور:خیبرپختونخوا کے علاقے اپر کوہستان میں بے نقاب ہونے والے کرپشن اسکینڈل سے متعلق اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق اسکینڈل میں اب تک سات ملزمان حراست میں لیے گئے ہیں جبکہ اسکینڈل میں ملوث 12 ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
نیب نے بیان میں کہا کہ ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق 20 آرڈرز ہوئے ہیں، نیب آرڈر کے خلاف ملزمان کی جانب سے اعتراض پر مبنی 32 درخواستیں احتساب عدالتوں میں دائر ہوچکے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اپر کوہستان اسکینڈل میں 40 ارب روپے سے زائد رقم سرکاری خزانے سے نکالی گئی، ترقیاتی اسکیموں کے نام پر پیسہ نکال لیا گیا لیکن گراؤنڈ پر ترقیاتی اسکیمیں موجود نہیں ہیں۔
نیب کی جانب سے نامزد ملزمان میں ٹھیکیدار، سرکاری ملازمین اور بینک اہلکار شامل ہیں اور نیب کا کہنا ہے کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اعظم سواتی سمیت مختلف افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔