بالی وڈ کے نامور ہدایتکار رام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بالی وڈ کے نامور ہدایتکار رام گوپال ورما کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے فلم ساز رام گوپال ورما کو 7 سال پرانے چیک باؤنس کیس میں 3 ماہ قید کی سزا سنائی۔
‘ستیہ’ اور ‘رنگیلا’ جیسی مشہور فلموں کے ہدایتکار رام گوپال ورما سماعت کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے، جس کے باعث عدالت نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔
عدالت نے رام گوپال ورما کو شکایت کنندہ “شری” نامی کمپنی جو ( ہارڈ ڈسک کا کاروبار کرتی ہے)کو 3 لاکھ 72 ہزار 219 بھارتی روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
شری کمپنی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ تنازعہ 2018 میں شروع ہوا جب کمپنی نے رام گوپال ورما کی پروڈکشن کمپنی کی درخواست پر ہارڈ ڈسک فراہم کیں۔ فروری اور مارچ 2018 کے درمیان 2 لاکھ 38 ہزار 220 روپے کے ٹیکس انوائسز جاری کیے گئے۔
شکایت کنندہ کے مطابق رام گوپال ورما کی کمپنی کی جانب سے 1 جون 2018 کو ایک چیک جاری کیا گیا لیکن ناکافی فنڈز کی وجہ سے یہ چیک باؤنس ہو گیا۔ اس کے بعد کمپنی نے 22 اگست 2018 کو دوسرا چیک جاری کیا، یہ یقین دہانی کراتے ہوئے کہ ادائیگی کی جائے گی۔ تاہم، یہ چیک بھی باؤنس ہو گیا۔
کمپنی نے رقم کی وصولی کے لیے مختلف کوششیں کیں اور رام گوپال ورما کو قانونی نوٹسز بھی بھیجے۔
اس معاملے پر رام گوپال ورما نے بھی ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ 7 سال پرانا کیس ہے جس میں 2 لاکھ 38 ہزار روپے کی رقم کا معاملہ ایک سابق ملازم سے جڑا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مفیصل کپاڈیا کا ڈمپل کپاڈیا سے کیا رشتہ ہے؟ گلوکار کا انٹرویو میں انکشاف
پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار اور 30 برس تک 'اسٹرنگز' کا حصہ رہنے والے فیصل کپاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ رشتے میں ان کی بھتیجی لگتی ہیں۔حال ہی میں فیصل کپاڈیا ایک غیر ملکی انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ فیصل کپاڈیا نے بتایا کہ ’میں نے پہلی مرتبہ 1980 میں پاکستان کے مشہور میوزک کمپوزر سہیل رانا صاحب کے بچوں کے پروگرام ’سارے دوست ہمارے‘ میں پرفارم کیا تھااور اس وقت میری عمر 9 سے 10 سال تھی‘۔دوران گفتگو فیصل کپاڈیا نے انکشاف کیا کہ ’بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا رشتے میں میری بھتیجی لگتی ہیں، ان کے مرحوم والد چنی بھائی 1984 میں ہمارے کزن کی شادی کیلئے کراچی بھی آچکے ہیں‘۔فیصل کپاڈیا کے مطابق ’جب چنی بھائی کراچی آئے اس وقت میں نے اپنی کزن کی شادی میں گانا گایا تھا، اس وقت چنی بھائی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہیں اب بالی وڈ میں بھی گانا گواؤں گا لیکن اس کے بعد چنی بھائی کا انتقال ہوگیا‘۔گلوکار نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے بالی وڈ کیلئے گانے گائے، میرا بالی وڈ کا پہلا گانا یہ ہے یہ ہے میری کہانی، اور اسپائیڈر تھا۔