آئی سی سی نے 2024 کی بہترین ایک روزہ ٹیم کا اعلان کردیا، کتنے پاکستانی کھلاڑی شامل؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
2024 کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی مینز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم آف دی ایئر کے سرکردہ کھلاڑیوں میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے 3 ممالک کے بریک آؤٹ اسٹارز کی حکمرانی ہے۔
آئی سی سی کی مردوں کی ون ڈے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر 2024 میں پاکستان کے 3 کرکٹرز شامل ہیں، شائقین کرکٹ کی توقعات کے مطابق یہ ’ڈریم ٹیم‘ نہ صرف معیار بلکہ اسٹار پاور، مستقل مزاجی اور استعداد کا بہترین توازن بھی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر2024 میں پاکستان کے صائم ایوب، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور حارث رؤف، افغانستان کے رحمت اللہ گرباز، عصمت اللہ عمر زئی اور ای ایم غضنفر سمیت سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کسال مینڈس، کیرتھ اسالانکا اور ونندو ہسارانگا شامل ہیں۔
ٹیم آف دی ایئرمیں آسٹریلیا، انگلینڈ سمیت جنوبی افریقہ، زمبابوے، انڈیا اور نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے، تاہم جنوبی ایشیا سے باہر صرف ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ ہی ٹیم آف دی ایئرکے الیون پلیئرز میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر2024 میں شامل پاکستانی کرکٹرز کے پروفائل سے ان کی انفرادی صلاحیتوں اور کھیل کی جانب ان کے
صائم ایوب9 میچز، 515 رنز، ناقابل شکست 113 سب سے زیادہ اسکور، 64.
ICC مینز ODI ٹیم آف دی ایئر میں ٹاپ آف دی آرڈر میں سلیکشن کے ذریعے پاکستان کے بائیں ہاتھ سے جارحانہ مگر اسٹائلش کرکٹ کھیلنے والے اس نوجوان کرکٹر کے لیے یہ ایک شاندار بریک آؤٹ سیزن رہا ہے۔
https://twitter.com/ICC/status/1871005338452799574
صائم نے فقط گزشتہ برس نومبر میں ڈیبیو کیا تھا، لیکن زمبابوے میں پہلی ون ڈے سنچری اسکور کرنے سے قبل آسٹریلیا میں 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں مشترکہ طور پر 125 رنز بنا کر انہوں نے اپنا مقام فوراً ہی بنالیا تھا۔
ان کی پچھلی 5 اننگز نے 3 سنچریاں بنتے دیکھی ہیں، جن میں سے 2 گزشتہ برس دسمبر میں جنوبی افریقہ میں اسکور کی گئی تھیں، جہاں 3 میچوں کی سیریز میں ان کی اوسط 78.3 رہی تھی۔
شاہین شاہ آفریدی6 میچز، 15 وکٹیں، 17.6 بولنگ اوسط، 47 رنز کے عوض 4 وکٹیں بہترین بولنگ
شاہین شاہ آفریدی نے کیلنڈر ایئر میں صرف 6 ون ڈے کھیلنے کے باوجود بڑا اثر ڈالا ہے، عالمی کرکٹ کے بہترین بولنگ اسٹرائیک ریٹ رکھنے والے اس پاکستانی فاسٹ بولر نے خود کو بین الاقوامی سطح پر مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں سے ایک ثابت کیا ہے۔
حارث رؤف8 میچز، 13 وکٹیں، 22.4 بولنگ اوسط، 29 رنز کے عوض 5 وکٹیں بہترین بولنگ
حارث رؤف نے 2024 میں تمام اہم مواقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میں آسٹریلیا میں پاکستان کی 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایڈیلیڈ میں ان کی بہترین بولنگ یعنی 5 شکار شامل ہیں، مذکورہ سیریز پاکستانی کرکٹ ٹیم نے باآسانی اپنے نام کرلی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی آسٹریلیا افغانستان انڈیا انگلینڈ ایک روزہ ٹیم پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف سری لنکا شاہین شاہ آفریدی صائم ایوب نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا افغانستان انڈیا انگلینڈ ایک روزہ ٹیم پاکستانی کھلاڑی سری لنکا شاہین شاہ ا فریدی صائم ایوب نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز بہترین بولنگ ٹیم ا ف دی کرکٹ ٹیم دی ایئر
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز، پاکستان کے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اس سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
تجربہ کار کھلاڑی بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، یہ سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلی جائے گی۔
???? Pakistan squads announced for the West Indies series ????
???? 3 T20Is & 3 ODIs
????️ 31 July – 12 August
More details ➡️ https://t.co/ntNbKyzRxa#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/KfJosiAkH4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 25, 2025
اس اسکواڈ میں دائیں ہاتھ کے نوجوان بیٹر حسن نواز واحد نیا چہرہ ہیں جنہیں پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، نائب کپتانی کی ذمہ داری سلمان علی آغا کو سونپی گئی ہے، جو ٹی20 اسکواڈ کی قیادت بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی، جو 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو امریکا کے شہر لاؤڈرہل میں واقع سینٹرل براورڈ پارک اینڈ براورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔
ٹی20 اسکواڈ کی قیادت آل راؤنڈر سلمان علی آغا کریں گے جبکہ حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی جیسے تجربہ کار فاسٹ بولرز دوبارہ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔
ٹی20 اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں: سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم۔
مزید پڑھیں:
ون ڈے اسکواڈ میں شامل 16 کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں: محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم۔
ٹیم مینجمنٹ میں مندرجہ ذیل افراد شامل ہیں: نوید اکرم چیمہ (منیجر)، مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)، ایشلے نوفکے (بولنگ کوچ)، حنیف ملک (بیٹنگ کوچ)، شین میکڈرمٹ (فیلڈنگ کوچ)، کلیف ڈیکن (فزیوتھراپسٹ)، گرانٹ لوڈن (فٹنس کوچ)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ)، سید نعیم احمد (میڈیا منیجر)، ارتضیٰ کمال (سیکیورٹی منیجر)، ڈاکٹر واجد علی رفاعی (ٹیم ڈاکٹر) اور محمد احسن (مسیور)۔
پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے بعد 27 جولائی کو امریکا پہنچے گی، جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ٹی 20 مہم کا آغاز 31 جولائی سے کرے گی، جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 8 اگست سے ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ نیشنل سلیکشن کمیٹی ویسٹ انڈیز