پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
چیئرمین کے انتخاب کے لیے ہونا والا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پیر یا منگل کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹٰ کا انتخاب ہوگا۔
اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کے چیئرمین کے حوالے سے حکومتی چیف وہپ کے خط کے جواب میں پی ٹی آئی نے 5 نام پیش کیے۔ جنید اکبرخان، عامر ڈوگر اور شیخ وقاص اکرم چیئرمین کی دوڑ میں شامل ہیں۔
خواجہ شیراز محمود اورعمر ایوب بھی چیئرمین کے امیدواروں میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کی جگہ جنید اکبرخان کو منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے جنید اکبر خان کے نام پر آمادگی ظاہر کردی اور ممکنہ طور پر پی ٹی آئی ارکان جنید اکبر خان کو چیئرمین پی اے سی منتخب کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پبلک اکاؤنٹس پی ٹی آئی
پڑھیں:
سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ، کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ پر قائم ذیلی کمیٹی مزید ٹائم مانگ لیا۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ،اس دوران منی لانڈرنگ معاملے پر قائم ذیلی کمیٹی نے مزید وقت مانگا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کمیٹی کو 2 ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس کمیٹی کو دوبارہ تشکیل دےکر ایک ماہ کا مزید وقت دے دیا جائے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے چیئرمین ایف بی آر کی بات کی تائید کی اور کہا کہ بہتر یہی ہے کہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دے کر مزید وقت دے دیا جائے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم ذیلی کمیٹی کی رپورٹ آپ کو دےدیتے ہیں اور آپ اس پر اپنی سفارشات دیں، کمیٹی آپ کی سفارشات کے بعد رپورٹ پر اپنا فیصلہ کرے گی۔