میٹا کا صارفین کو ریلز اور ویڈیوز پر ٹک ٹاک سے زیادہ معاوضہ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
میٹا نے صارفین کو ٹک ٹاک کی بجائے انسٹاگرام استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک نئے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام نے اپنے مواد تخلیق کرنے والوں کو ماہانہ 10 ہزار سے 50 ہزار ڈالرز تک کا بونس دینے کی پیشکش کی ہے، تاہم اس کے لیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز سب سے پہلے انسٹاگرام ریلز پر اپلوڈ کریں، نہ کہ ٹک ٹاک یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر۔
میٹا کی جانب سے اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی رسمی ردعمل نہیں دیا گیا ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ صارفین اس پروگرام پر کس طرح کا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں یا اس کا کیا اثر پڑ رہا ہے۔
میٹا نے اس سے قبل بھی اپنے پلیٹ فارمز پر صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے مالی مراعات فراہم کی ہیں، لیکن ایسی مراعات عموماً عارضی ثابت ہوتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم زیادہ عرصے تک جاری نہیں رہ سکتی، کیونکہ یہ انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کے صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے کا ایک عارضی اقدام ہے۔
انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی متبادل ایپ “کیپ کٹ” کو چیلنج دینے کے لیے ایک نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ “ایڈٹس” بھی متعارف کرائی ہے۔ مزید برآں، انسٹاگرام نے ریلز ویڈیوز کے دورانیے کو 90 سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ کر دیا ہے۔
میٹا کی توقع تھی کہ امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی سے انسٹاگرام کی صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگا، تاہم ٹک ٹاک ایپ صرف ایک دن کے اندر دوبارہ فعال ہوگئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صارفین کو ٹک ٹاک کے لیے
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے، نیپرا کا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیے جانےکا امکان ہے۔
واضح رہے کہ نیپرا نےگزشتہ ہفتےکے الیکٹرک کےلیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن کیا تھا ۔اس وقت کے الیکٹرک صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے57 پیسےکمی کاریلیف مل رہا ہے، باقی صارفین کےلیےجولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے 79 پیسےکی کمی کی گئی تھی۔
ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کےبلوں میں مل رہاہے۔