اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم نے پاکستان میں انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعہ پر ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی، ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔
وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کر کے انہیں عبرتناک سزا دلوانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے، تمام ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی سمگلروں کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے دلخراش واقعے پر مجھ سمیت پوری قوم مغموم ہے۔
وزیراعظم کو اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات میں ملوث گروہوں، پاکستان میں مختلف اداروں کی جانب سے گرفتاریوں، ایف آئی آرز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 6 منظم انسانی سمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی، 12 ایف آئی آرز، 25 ملوث افراد کی نشاندہی، 3 اہم افراد کی گرفتاری، 16 لوگوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جا چکے ہیں، اجلاس کو گاڑیوں، بینک اکاو¿نٹس اور اثاثہ جات ضبط کرنے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
دوران بریفنگ ایف آئی اے کے مشتبہ اہلکاروں و افسران کی گرفتاریوں و کارروائی بارے آگاہ کیا گیا اور اس حوالے سے بیرون ملک جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بارے بھی بتایا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزراءخواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطاءتارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

عالیہ حمزہ کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: انسانی سمگلنگ میں ملوث میں پاکستان کی نشاندہی ٹاسک فورس

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،نالوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،نالوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاوسنگ، ڈی جی پلاننگ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت اور چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف مہم خصوصا سرکاری زمین پر قائم تجاوزات کو قانون کے مطابق گرانے اور ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کے علاوہ اسلام آباد میں نالوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اب تک کی کارروائیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں نالوں پر قائم تجاوزات کو سیل کرانے، گرانے اور ناجائز قابضین سے سرکاری زمین خالی کروانے کیلئے سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور ڈی ایم اے مل کر کام کررہے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں نالوں پر ہائیڈرلیک اسٹڈی اور سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر تعمیر کی گئی تمام عمارات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری سیل کیا جائے کیونکہ نالوں کے اوپر بنائی گئی رہائشی اور کمرشل عمارات نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ وہ کسی بھی نالوں میں کسی بڑی طغیانی کی صورت میں نہ صرف گر سکتی ہیں بلکہ جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔سی ڈی اے نے عوام کو انکے اپنے بہترین مفاد میں کہا ہے کہ نالوں پر بنی تمام تجاوزات کو از خود ختم کردیں بصورت دیگر سی ڈی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ نالوں پر تعمیر کی گئی تمام رہائشی و کمرشل عمارات کو نہ صرف قانون کے مطابق خطرناک قرار دیتے ہوئے سیل کیا جائے گا بلکہ غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری تجاوزات کرنے والوں پر عائد ہوگی۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے جہاں قانون کے مطابق تمام ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی کررہا ہے وہاں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ واگزار کرائی گئی زمینوں پر دوبارہ تجاوزات روکنے کیلئے مستقل نگرانی کا نظام بھی قائم کیا جارہا ہے جس کے تحت نہ صرف متعلقہ علاقوں کی باقاعدگی کے ساتھ ڈرون فوٹیجز بنائی جائیں گی بلکہ گوگل ارتھ سے بھی مدد لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے لے آٹ پلان اور این او سی کے عمل کو جہاں ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہاں کیش لیس نظام کے ذریعے اب عوام سی ڈی اے نقشہ جات کی منظوری کیلئے فیس کیش لیس نظام کے ذریعے ادائیگی کرنے کے علاوہ سی ڈی اے نے ون ونڈو فیسلییٹیشن سینٹر کو بھی ڈیجٹلائز کرنے کے علاوہ لینڈ ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے عوام کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلندن ہائیکورٹ، عادل راجہ کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹے ثبوت دینے پر ہزیمت کا سامنا لندن ہائیکورٹ، عادل راجہ کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹے ثبوت دینے پر ہزیمت کا سامنا تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات،دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت پر تبادلہ خیال پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، ترجمان پاک فوج پی ٹی آئی لیگل ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کے دستخط شدہ 8 وکالت نامے مل گئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے سردار یاسر الیاس کی ملاقات ، سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ہیلتھ کارڈ تک عوامی رسائی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے؛ وزیراعظم آزادکشمیر
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،نالوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت
  • سول سروسز سٹرکچر کی بہتری کیلئے کمیٹی قائم، تحفظات دور کرینگے: وزیراعظم کی فضل الرحمٰن کو یقین دہانی
  • نئی دلی، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی غزہ کیلئے عالمی رہنماؤں سے آواز بلند کرنے کی اپیل
  • غیررسمی معیشت کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم شہباز شریف
  • ایف بی آر کی اصلاحات سے ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے: وزیراعظم
  • کائونٹر نارکٹکس فورس قائم ‘ پاکستان اور پنجاب کا مستقابل محفوظ نظتر آرہا ہے مریم نواز