زوردار دھماکہ ،کئی افراد ہلاک و زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں واقع اسلحہ ساز فیکٹری میں جمعہ کو دھماکا ہوا جس کی آواز تقریباً 5 کلو میٹر دور تک سنی گئی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ فیکٹری دھماکے میں 8 فیکٹری ورکرز ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں جس کی تصدیق یونین وزیر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آرڈیننس فیکٹری میں دھماکا جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے ایل ٹی پی سیکشن میں ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا۔فائر حکام کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے فیکٹری کی چھت بھی نیچے آگری جس کے نیچے ورکرز دب گئے جن میں سے تین ورکرز کو زندہ نکالا گیا اور ایک ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 17 زخمی
راجھستان(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جھالاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت اسکول میں تقریباً 40 بچے موجود تھے۔ عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 بچے ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 17 زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے اپنی کلاسز میں موجود تھے۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ کچھ بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔
Post Views: 10