جے یوآئی نےپیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 میں ترامیم تجاویزکردیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام(ف)نے سینیٹ میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 میں ترامیم تجاویزکردیں۔جے یوآئی کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے ترامیم سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں اوروہ انہیں کمیٹی کے اجلاس میں بھی پیش کریں گے،جے یوآئی کی طرف سے مطالبہ کیاگیاہے کہ بل سے متنازع دفعات ختم کی جائیں،مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی میں چارپارلیمنٹیرینزکوبھی شامل کیا جائے،دونوں ایوانوں سے دودوارکان،ایک حکومت اورایک اپوزیشن سے لیاجائے،اسی طرح ٹریبونل کی جگہ ہائی کورٹ کاجج شامل کیاجائے ،واضح رہے کہ پیکا ترمیمی بل کے مطابق نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف تادیبی کارروائی کی مجاز ہو گی، اتھارٹی متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیر قانونی مواد ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیکا ایکٹ؛ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج
لاہور:ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج درج کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق اہم سیاسی و سرکاری شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے یا اپلوڈ کرنے کے معاملے میں ڈی ائی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس دوران ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لے کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ان عناصر کامقصد معاشرے میں انتشار اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانا ہے۔ ملزمان کو تمام قانونی شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔