امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، 500 سے زائد ملک بدر
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
واشنگٹن:امریکی حکام نے نئے منتخب ہونے والے سخت گیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کڑی امیگریشن پالیسی پر عمل کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ایک بڑے آپریشن میں 538 افراد کو گرفتار کرکے ان کے آبائی ممالک روانہ کردیا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق تاریخ کے اس بڑے کریک ڈاؤن میں گرفتار شدگان میں ایک مبینہ دہشت گرد، ٹرین ڈی آراگوا گینگ کے 4 کارندے اور نابالغوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں۔
ان تمام افراد کو امریکی فوج کے کئی ہوائی جہازوں میں بھر کر ان کے ممالک واپس بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد سخت امیگریشن پالیسی کے نفاذ کے لیے ایک ایگزیکٹو حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کے بعد 23 جنوری کو امریکی کانگریس نے غیر قانونی تارکین وطن کی حراست اور ملک بدری کا بل بھی منظور کیا، جس کے تحت یہ کارروائی عمل میں آئی۔
ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی پر بین الاقوامی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے، جب کہ امریکا میں انسانی حقوق کے ادارے اس اقدام کو تارکین وطن کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ اقدام ملکی سلامتی اور قوانین کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تارکین وطن
پڑھیں:
ایف آئی اے کا سندھ اور بلوچستان میں غیرقانونی منی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈان شروع کرنے کا فیصلہ
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے سندھ اور بلوچستان زون کو غیرقانونی منی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور کریک ڈائون شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائوتھ نے کراچی اور حیدرآبادمیں خصوصی کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ غیرقانونی منی چینجرزاورغیرملکی کرنسی کاذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائوتھ ایف آئی اے مجاہد اکبر خان نے کریک ڈائون کی ہدایات جاری کیں۔