بھارتی ساختہ موبائل اور ڈیوائسز پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کیلیے خطرہ قرار، کابینہ ڈویژن کا مراسلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آ باد:
بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات ودیگرآلات پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کےلیےخطرہ ہیں، کابینہ ڈویژن نےوفاقی وزارتوں، ڈویژنز کومراسلہ بھجوادیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کےحساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچرمیں انڈین مداخلت سےمانیٹرنگ کاخدشہ ہو سکتا ہے۔ کابینہ ڈویژن نےوفاقی وزارتوں، ڈویژنزاورصوبائی چیف سیکرٹریز کومراسلہ بھجوادیا۔
ذرائع کے مطابق فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتاہے، بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس،ڈیوائسزپاکستان کےلیےسیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، مصنوعات کےذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئروائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئرکےساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے، بھارتی مصنوعات ڈیٹا انٹرسیپشن کےذریعےٹارگٹڈ سائبرسرگرمیوں کا باعث بن سکتی ہیں، پورٹلزاورویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلزیامیسجزکےذریعےکی جاسکتی ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں خریداری کےوقت ڈیوائسزکی سیل چیک کرنے،آئی فون آپریٹنگ سسٹم کےذریعےایپل ڈیوائسز اپڈیٹڈ رکھنے اور اینٹی وائرس ایپلی کیشن کااستعمال کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کابینہ ڈویژن
پڑھیں:
مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، کونسی نئی ڈیوائسز لانچ کی گئیں؟
گزشتہ پانچ ہفتوں سے مقبول اسمارٹ فونز میں سرِ فہرس رہنے والی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی سے ون پلس نے پہلی پوزیشن چھین لی۔
مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی (نئی انٹری) پہلے، شیاؤمی ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی دوسرے اور شیاؤمی 17 پرو میکس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چوتھے، سام سنگ گلیکسی اے 56 پانچویں، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس ساتویں پوزیشن پر ہیں۔
آٹھویں پوزیشن پر نتھنگ فون (3 اے) لائٹ (نئی انٹری)، ویوو آئی کیو او او نیو 11 (نئی انٹری) نویں اور سام سنگ گلیکسی اے 17 دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔