اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرری کا عمل مکمل، اراکین کی تعداد 20 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرری کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد اراکین کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دی۔
ذرائع اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق چاروں اراکین کو 3 سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزارتِ قانون نے 4 اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رانا شفیق پسروری 3 سال کے لیے دوسری مرتبہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مقرر ہوئے ہیں جبکہ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بخاری بھی رکن تعینات ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل اراکین کی
پڑھیں:
کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔