Daily Sub News:
2026-06-03@08:41:21 GMT

چین کا ترقی کے لئے اپنے جائز حق کا دفاع کر نے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

چین کا ترقی کے لئے اپنے جائز حق کا دفاع کر نے کا اعلان

چین کا ترقی کے لئے اپنے جائز حق کا دفاع کر نے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ  فون پر بات چیت کی۔ ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور صدر ٹرمپ  کے درمیان  گزشتہ جمعے کو  فون پر ایک اہم  رابطہ ہوا ۔ دونوں فریقوں کو سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے، چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور نئے دور میں چین اور امریکہ کے ساتھ  چلنے کا  درست  راستہ تلاش کرنا چاہیئے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین کا مقصد ترقی میں  کسی کو پیچھے چھوڑنا یا  اس کی جگہ لینا نہیں لیکن  چین  ترقی کے اپنے جائز حق کا دفاع  ضرور  کرے گا ۔  وانگ ای نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ تائیوان کے امور  میں  احتیاط  سے کام لے ۔چینی وزیر خارجہ  نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ  تائیوان ہمیشہ سے  چین کا  حصہ رہا ہے اور  چین  تائیوان کو کبھی بھی  خود  سے الگ نہیں ہونے دے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں میں  امریکہ نے ایک چین کی پالیسی پر عمل کرنے کا پختہ عزم کیا تھا لہذا اسے ان اعلامیوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات اکیسویں صدی میں سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں اور یہ دنیا کے مستقبل کا تعین کریں گے۔

امریکہ چین کے ساتھ کھل کر بات چیت کرنے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے، دوطرفہ تعلقات کو پختہ کرنے  اور  انہیں دانشمندانہ انداز میں  استوار  کرنے  ، عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ “تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہیں کرتا اور امید کرتا ہے کہ تائیوان کا مسئلہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لئے قابل قبول طریقے سے پرامن  انداز میں  حل ہو گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ بڑے ممالک کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں، عالمی امن کا تحفظ کرنا چاہیے اور مشترکہ ترقی کے حصول میں تمام ممالک کی مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ امریکی وزیر خارجہ  درست  فیصلے  کریں گے اور چین اور امریکہ کے عوام کے مستقبل اور عالمی امن و استحکام کے لئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ترقی کے چین کا کے لئے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں خطے اور دنیا میں جاری بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے پاکستان کے مسلسل مصالحتی کردار اور امریکہ و ایران کے درمیان روابط و مذاکرات میں سہولت کاری کی کوششوں کو سراہااور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سفارتکاری اور مسلسل مذاکرات کو خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کا بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔ دونوں جانب نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی بھی توثیق کی اور آئندہ بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بیلجیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نائب صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے مثبت نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر عملدرآمد کی پیروی جاری رکھیں اور یورپی یونین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے کوششیں تیز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سید عباس عراقچی کا اپنے آذربائیجانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام
  • مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر کاروباری برادری کا شکریہ،حکومت اور نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم
  • وزیراعظم کی معروف صنعتکاروں، ممتاز کاروباری شخصیات سے ملاقات، پالیسی سازی، بجت سے متعلق مشاورت
  • جنگ کا قیدی، اسرائیل امریکہ کو کہاں لے آیا؟
  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ