مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے.گورنرپنجاب
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے، اس بار تجربے کی ناکامی کی صورت میں ہمیشہ کے لیے راہیں جدا کرلیں گے مقامی تنظیم کے وفد سے ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی حمایت کی وجہ سے چل رہی ہے، جلد بازی میں کیے گئے حکومتی فیصلے اکثر حکومت کے لیے مشکلات کا باعث بنتے ہیں.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اتحادی ہونے کے باوجود ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے، اگر اس دفعہ تجربہ ناکام ہوگا تو ہمیشہ کے لیے راہیں جدا کرلیں گے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی ذمہ دار دونوں جماعتیں ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، یو ایس اے تنظیم کا انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کرنا قابل تحسین اقدام ہے انسانیت کی خدمت کرنے والی تنظیموں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے اپنی زندگیوں کو نوع انسانی کے لیے وقف کرنے والے عظیم لوگ ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے نے کہا
پڑھیں:
کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
---فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے، صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔