حکومت کے پاس شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے، ایف پی سی سی آئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف پی سی سی آئی کی جانب سے حکومت سے کہا گیا ہے کہ اس کے پاس اس وقت شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے۔
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ 27جنوری کو جائزے میں مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، اس لیے رواں ماہ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے۔
عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے لیے متوقع حکومتی پیکیج سے بھی ملک میں خوشحالی آئے گی۔ مارک اپ ریٹ میں کمی سے پیسے کی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا۔ بینکوں میں پڑے ہوئے پیسے صنعتوں میں لگیں گے، جس سے صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 7 فیصد ہے، جس میں کمی سے غربت میں براہ راست کمی ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سود سنگل ڈیجٹ کی جائے،صدر کاٹی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے اعلان پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراطِ زر اس وقت 3 فیصد کی کم ترشرح ین سطح پر موجود ہے جس سے پالیسی ریٹ میں کمی کی گنجائش موجود تھی۔ صدر کاٹی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کا مستقل مطالبہ رہا ہے کہ شرح سود میں نمایاں کمی کر کے اسے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے، تاکہ صنعتی شعبے کو ریلیف فراہم ہو۔