Daily Mumtaz:
2025-06-18@02:46:48 GMT

پنجاب: کے 5 لاکھ 30 ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

پنجاب: کے 5 لاکھ 30 ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری

پنجاب کے 5 لاکھ 30 ہزار کاشت کاروں کوکسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔

یہ بات محکمۂ زراعت پنجاب کی جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کسان کارڈ سے کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، کاشت کار اب تک کسان کارڈ کے ذریعے 35 ارب روپے کے زرعی آلات، کھاد، ادویات، بیج خریدے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مثبت پالیسیوں کے تحت یوریا کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، 991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت ہوئی ہے، جو 57.

9 فیصد اضافی ہے۔

پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایرانی حملے؛ موت سے خوفزدہ اسرائیلی کشتیوں کے ذریعے ملک سے بھاگ رہے ہیں

ایران کے صیہونی ریاست پر جاری جوابی تابڑ توڑ حملے جاری ہیں جس سے اسرائیلی شہری شدید خوف کا شکار ہوگئے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق جنگ کے باعث پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے شہری ملک چھوڑنے کے لیے بحری راستہ اپنا رہے ہیں۔

ایرانی حملوں سے خوف زدہ اسرائیلی شہریوں کی منزل قبرص ہے جہاں کوچ کرجانے کے لیے ہرزلیا کے مرینا پر اسرائیلیوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

علی الصبح سے ہی اسرائیلی شہری بہت بڑی تعداد میں ہرزلیا کے مرینا پہنچ جاتے ہیں اور مہنگے داموں سیٹ خرید کر ملک چھوڑ دینا چاہتے ہیں۔

یاٹ میں سیٹوں کے حصول کے لیے صبح 7 بجے ہی مسافر بڑی تعداد میں پہنچ جاتے ہیں جس سے ہرزلیا کا مرینا ایک عارضی ائیرپورٹ کی حیثیت کرچکا ہے۔

ایک یاٹ میں 10 مسافروں کی جگہ بن پاتی ہے جس کے لیے سوشل میڈیا پر بکنگ جاری ہے۔ یہ لوگ قبرص سے کسی دوسرے مقام جائیں گے۔

تاہم اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگی حالت کے باعث ملک چھوڑ کر جانے والے اسرائیلی نہیں بلکہ غیرملکی ہیں جو اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔

ادھر مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ جنگی حالات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے یاٹ مالکان ایک سیٹ کی قیمت ڈھائی ہزار اسرائیلی شیکل سے 6 ہزار شیکل تک وصول کر رہے ہیں۔

بندرگاہ پر اسرائیلی اخبار سے بات کرتے ہوئے ملک چھوڑ کرجانے والوں نے بتایا کہ جنگ سے غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئ ہے اور ہم میزائل حملوں سے تنگ آچکے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ آفس اور پنجاب اسمبلی بجٹ اضافہ
  • ایرانی حملے؛ موت سے خوفزدہ اسرائیلی کشتیوں کے ذریعے ملک سے بھاگ رہے ہیں
  • پنجاب بجٹ میں وزیراعلٰی آفس اور گورنر ہاؤس کیلئے کروڑوں کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی 
  • جرنلسٹ، فنکار دونوں کو صحت کارڈ دیں گے، عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب کا 5 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
  • خیبر پختونخوا کے دو بڑے آئینی سربراہوں کے خرچے بڑھ گئے
  • خیبرپختونخوا کے دو بڑے آئینی سربراہوں کے خرچے بڑھ گئے
  • پنجاب: صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان