کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔
روز نامہ امت کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
سابق وزیر مفتاح اسماعیل بولے ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کی بھی مسلم لیگ  نہیں رہی ہے، آج تو بچوں، سمدھیوں اور بھائیوں کی حکومت آگئی ہے۔

امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کردیے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

لیجنڈ لیگ، کیا بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کپتان شاہد آفریدی ہوں گے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

بھارت نے شاہد آفریدی کے خلاف تعصب کے باعث پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا لیکن دونوں ٹیموں کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے تو شاہد آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شاہد آفریدی کی کپتانی کے حوالے سے جب پاکستان چیمپیئنز کے اونر کامل خان سے سوال کیا گیا کہ شاہد آفریدی انڈیا کے خلاف سیمی فائنل میں کپتانی کریں گے تو اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ایسا برانڈ ہے کہ اگر وہ باہر اسٹینڈ میں بھی بیٹھا ہو تو لوگ چاہتے ہیں کہ وہ بیٹنگ کرنے میدان میں چلا جائے۔

کامل خان نے مزید کہا کہ اب وہی ہو گا جو پاکستان چیمپیئنز چاہتے ہیں، ہم نے ابھی تک ہر ٹیم کو ہرایا ہے۔ صرف ایک ٹیم نے ہم سے ایک پوائنٹ لیا ہے تو جو پوائنٹ ہم نے دیا تھا اس کی وجہ سے وہ ٹیم وہاں پہنچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پانچوں ٹیموں کو ہرا کر ہم فائنل میں جائیں گے۔ ہم اسی عزم کے ساتھ آئے ہیں، یہ عزم لیگ میچز کے دوران مس ہو گیا تھا تو اللہ نے ایسا نظام بنا دیا کہ ہمارا دوبارہ اس ٹیم کے ساتھ میچ پڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’انڈیا کس منہ سے کھیلے گا!‘ شاہد آفریدی کے طنز پر ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے ایک تقریب کے دوران ایسا طنز کیا کہ پورا ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا۔ آفریدی نے مزاحیہ انداز میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم بوڑھے ہوکر بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے، اب پتہ نہیں انڈیا کس منہ سے کھیلے گا، لیکن ہمارے ساتھ ہی کھیلے گا‘۔

شاہد آفریدی ماضی میں بھی اپنے بےباک اور برجستہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، اور ان کے اس تازہ جملے نے سوشل میڈیا پر بھی خوب توجہ حاصل کی ہے۔ جہاں کچھ شائقین نے اسے ’لالہ اسٹائل‘ قرار دیا، وہیں کرکٹ فینز نے اسے روایتی پاک بھارت کرکٹ مقابلوں کی چمک دمک کا ایک اور دلچسپ لمحہ کہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان بمقابلہ بھارت شاہد آفریدی ورلڈ چیمپئن شپ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء

متعلقہ مضامین

  • ملک میں کوئی قانون، انصاف اور عدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
  • پی ٹی آئی میں قیادت کا فقدان، اپنے کیس بھی صحیح طریقے سے نہیں لڑے، فیصل چودھری
  • تینوں بڑی پارٹیوں کو دیکھ لیا، ترقی نہیں دیکھی: مفتاح اسماعیل
  • مجھے نہیں پتہ کس کو کتنا نقصان ہوا، یہ صرف اسلام آباد کے ڈرائنگ رومزکی گفتگو تھی، مفتاح اسماعیل کی وضاحت
  • شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا
  • پاکستان چیمپئنز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی، ٹیم اونر کامل خان کا بیان
  • عمران خان اب بھی سب سے مقبول رہنما ہیں، مفتاح اسماعیل
  • حکومت نے کم از کم ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کر دیا
  • لیجنڈ لیگ، کیا بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کپتان شاہد آفریدی ہوں گے؟
  • رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی شرح 3.6 فیصد رہے گی: آئی ایم ایف