ضم اضلاع کے فنڈز پر تحفظات: وزیراعلیٰ پختونخوا کا وزیراعظم کے نام خط
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ضم شدہ اضلاع کے فنڈز سے متعلق وفاقی حکومت کی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کیا گیا اور آئینی طور پر ضم اضلاع کے تمام انتظامی اختیارات خیبرپختونخوا حکومت کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
انہوں نے خط میں وفاقی حکومت کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز پر کمیٹی کا قیام آئین اور صوبائی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔
علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط میں مزید لکھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر اس متنازع کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے کیونکہ یہ صوبائی حکومت کے اختیارات کی نفی ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں خبردار کیا کہ اگر وفاقی حکومت نے معاملہ حل نہ کیا تو خیبرپختونخوا حکومت اپنے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا حق رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت اضلاع کے
پڑھیں:
وزیراعظم پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں کینٹ اسٹیشن کراچی کی اَپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں کینٹ اسٹیشن کراچی کی اَپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی وزیراعظم کو ریلوے کی جانب سے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر جدید سہولیات کی فراہمی سے آگاہ کریں گے۔ ریلوے حکام نے کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش منصوبے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔