دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے:وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا، اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز کے خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 خارجی مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔
ہلاک خارجی دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاعات پر کیا۔ مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں میں عزیز الرحمان اور مخلص شامل ہیں۔
کیا 1888 اور 1896 میں لکھی گئی 2 پرانی کتابوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی اور ان کے بیٹے بیرن کے عروج کی پیش گوئی کی تھی؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا: محسن نقوی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے بیان میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ کسی صورت وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
محسن نقوی نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بھرپور اور موثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پورا ملک اپنی بہادر اور غیور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔