عمران خان اپوزیشن اتحاد پر توجہ دے رہے ہیں‘ فواد چودھری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کے پی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں، اپوزیشن الائنس کے حوالے سے اسدقیصر اب لیڈ کریں گے،اس الائنس کو آگے بڑھانے پر بانی پی ٹی آئی کی توجہ ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق فواد چودھری نے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کے پی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔سیاست کے اعتبار سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فضل الرحمن، شاہد خاقان عباسی اور محمود اچکزئی کو کہا کہ آئندہ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو اس میں شامل ہوں۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ انھوں نے اسد قیصر کے ذمے لگایا ہے کہ اپوزیشن الائنس کے حوالے سے وہ اب لیڈ کریں گے،بڑا الائنس بنانا چاہیے، اس حوالے سے ملاقاتوں کو بانی نے سراہا ہے۔اس الائنس کو آگے بڑھانے پر بانی پی ٹی آئی کی توجہ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی فواد چودھری کے حوالے سے
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی، جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔