گزشتہ برس حج کرنیوالوں کو 40ہزارتک واپس کرنیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے بتایا کہ رقوم کی واپسی کیٹگری کے حساب سے ہوگی،ساتھ ہی بتایاکہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دیں گے،اندازے کے مطابق ہرحاجی کو 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، اس سال پرانی قیمت پر ہی منی میں عازمین کو اضافی سہولتیں دیں گے،وفاقی وزیر نے مزیدکہا اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے
گا،گزشتہ برس منی میں روم کولر تھے اس سال ائرکنڈیشنڈ دیا جائے گا، گزشتہ برس حجاج نے منی میں کپڑوں کے خیموں میں قیام کیا تھا،منی میں اس سال جپسم کے بنے خیمے حجاج کو فراہم کریں گے،سب سے بڑی سہولت روڈ ٹو مکہ کی ہوگی،عازمین کی امیگریشن پاکستان میں،سامان سعودی ہوٹل میں ہی ملے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اس سال
پڑھیں:
این ٹی ڈی سی میں ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف بڑی کارروائی
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں ناقص کارکردگی پر بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔
پاور ڈویژن اعلامیے کے مطابق ناقص کارکردگی پر ڈپٹی ایم ڈی، 2 جنرل منیجرز اور چیف فنانشل آفیسر کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 3 چیف انجینئرز بھی اپنے عہدوں سے فارغ کیے گئے ہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری نے غفلت کے ذمے دار افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
وفاقی وزیر نے تشویش کا اظہار کیا کہ منصوبوں میں تاخیر پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جنہیں تاخیر سے بچائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق این ٹی ڈی سی میں مزید افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو مزید انکوائری کےلیے 2 ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔