حیدرآباد (پ ر) سندھ این جی اوز الائنس حیدرآباد ڈویژن کے چیف آرگنائزر سجاد احمد خان نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے کہ سماجی تنظیمیں ذاتی اختلافات بھلا کر دُکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں تاکہ فلاحی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رُکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھائی خان ویلفیئر کے مرکزی آفس میں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے مشترکہ مشاورتی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں، سرپرست اعلیٰ محمد اقبال قریشی، سماجی رہنما محمد رفیق راجپوت، محمد اسماعیل شیخ کے علاوہ شبانہ عباسی، سدرہ، فرزانہ، سحرش، غلام مصطفی عباسی، علی مرتضیٰ، عدنان مبین آرائیں، عمیر آرائیں، جنید علی، عامر علی جوکھیو، منیر قریشی، مرزا ارباز بیگ، مرزا سالک بیگ، عبدالستار، اقرا سیال، روبینہ وارث خان، عائشہ، ریحانہ، نور بانو اور کاشف نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیموں کو درپیش مسائل جن میں رجسٹریشن، بینک اکاؤنٹ، فنڈ کی کمی و دیگر مشکلات کا سامنا ہونے کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، لہذا ایک ایسا فورم بنایا جائے جس کے تحت ان اُمور کو احسن طریقے سے حل کرنے اور جامع منصوبے کے تحت مشترکہ طور پر فلاحی منصوبے بنائے جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو عرس کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، پارکنگ، صفائی، پانی کی فراہمی، روشنی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کی سہولت اور خدمت کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام انتظامات بروقت اور مکمل ہوں۔

(جاری ہے)

محمد حنیف عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بری امامؒ کا عرس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اور اس سال اس روحانی اجتماع کو شایان شان، منظم اور پرامن انداز میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں تاکہ زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جا سکے اور روحانی ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔محمد حنیف عباسی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سرانجام دیں اور عرس کے موقع پر کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کر رہی ہیں، طلال چودھری
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس
  • دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
  • میں آئین کی بالادستی اور قوم کی خدمت کیلئے سخت اور طویل سزا کاٹ رہا ہوں، عمران خان
  •  لاہور میں نقل فارم کی فیس 50روپے ہے جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 500 روپے لاگو کر دی گئی
  • عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائیں, ڈی ایف پی
  • سوشل میڈیا اور ہم
  • فیصل بینک اور Faureeنے اسلامک ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس اینڈ ایگری ڈیجیٹائزیشن پلیٹ فارم متعارف کرادیا
  • وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
  • سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر مقامی قبر ستان میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں اراکین اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت