پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

پاکستان ٹیم

 ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی اور ابرار احمد۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ

پڑھیں:

پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو سے متاثرہ کیس رپورٹ کیا۔ قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجاکوٹ میں 11 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت پشاور کے مطابق صوبے کا رواں سال کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ سندھ سے 4, خیبرپختونخوا 2 جبکہ پنجاب سے ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اور پھر بیاں اپنا (دوسرا اور آخری حصہ)
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل سیزن 10، پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل؛ شاداب نے کونسا اہم سنگ میل عبور کیا؟
  • شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
  • کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری،وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ